سٹی 42: چار نومنتخب سفیروں نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں

کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان، لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ، نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ یان سیگرٹ اور نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ڈیوڈ پائن نے اپنی اسناد پیش کیں۔

ایوانِ صدر پہنچنے پر سفیروں کو پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔صدر آصف علی زرداری نے نومنتخب سفیروں کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا

صدر آصف علی زرداری نے کہا پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات دیرینہ، دوستانہ اور خوشگوار ہیں ،کینیڈا کے ساتھ آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے

لبنان کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

نیدرلینڈز کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔نیدرلینڈز کی پاکستان کے ساتھ پانی کے انتظام اور ماحولیاتی استحکام کے منصوبوں میں شراکت قابلِ قدر ہے

وفاقی حکومت کا سلمان بٹ پر عائد پابندی کا نوٹس، اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم

نیوزی لینڈ کے ساتھ زراعت، مویشی پالنے، ماہی گیری اور صاف توانائی میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔چاروں سفیروں کے لیے نیک خواہشات، ان کی خدمات سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ایف بی آر ملازمین کی کارکردگی کا پول کھل گیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: علی زرداری کے ساتھ

پڑھیں:

بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان مخالف بیان پر کینیڈا میں سکھوں کا مظاہرہ

اوٹاوا (نیوزڈیسک) پاکستان کے خلاف بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے بیان پر سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا۔

ہاتھوں میں پاکستان اور خالصتان کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان دینے کے بجائے راج ناتھ بھارت کی فکر کریں جو بہت جلد کئی ٹکڑوں میں بکھرنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہوکر خالصتان کی ریاست بنے گا جہاں تمام قومیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف زرداری کا بنوں حملے پر اظہارِ افسوس، دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
  • بینظیر نے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیرِاعظم بن کر جمہوریت کے عزم کو مضبوط کیا، صدر آصف علی زرداری
  • بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان مخالف بیان پر کینیڈا میں سکھوں کا مظاہرہ
  • مصری وزیرخارجہ کی صدر آصف زرداری سے ملاقات
  • این ایف سی اور 18 ویں ترمیم کے ساتھ کھیلنے کی کوشش آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • صدرِ مملکت سے مصر کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبالۂ خیال
  • جدہ: پاکستان انوسٹر فورم کے نومنتخب صدر چوہدری شفقت محمود دھول کی جدہ واپسی ؛ والہانہ استقبال ممبران اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
  • یمن، ہمیشہ فلسطین و لبنان کے ساتھ کھڑا رہیگا، سربراہ انصار الله
  • صدرِ مملکت کی قوم اور کھلاڑیوں کو سہ ملکی سیریز میں فتح پر مبارکباد
  • صدر مملکت آصف زرداری کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ،27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب