4 سفارتکاروں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو اسناد سفارت پیش کیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان، لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ، نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ یان سیگرٹ اور نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ڈیوڈ پائن نے ایوان صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کو یونان، یورپی یونین اور ہنگری کے سفراء نے اسناد پیش کیں
ایوان صدر پہنچنے پر پاک فوج کے دستے نے نئے تعینات ہونے والے چاروں سفیروں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے نومنتخب سفیروں کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات دیرینہ، دوستانہ اور خوشگوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیے: 5 غیر ملکی سفارتکاروں نے صدر مملکت کو سفارتی اسناد پیش کردیں
لبنان کے سفیر کی اسناد پیش کرنے پر صدر زرداری نے لبنان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
نیدرلینڈز کے ساتھ تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ نیدرلینڈز کی پاکستان کے پانی کے انتظام اور ماحولیاتی استحکام کے منصوبوں میں شراکت قابل قدر ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ زراعت، مویشی پالنے، ماہی گیری اور صاف توانائی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کا نئے تعینات غیر ملکی سفیروں کا خیرمقدم
انہوں نے چاروں سفیروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی خدمات سے دونوں طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
صدر آصف علی زرداری نئے سفرا نئے سفیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: صدر ا صف علی زرداری نئے سفیر آصف علی زرداری نے کہا کہ کے ساتھ
پڑھیں:
صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے گھر آمد؛ اہل خانہ سے اظہار تعزیت
سٹی 42ؒ صدرِ مملکت آصف علی زرداری لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے گھر پہنچ گئے ۔صدرِ مملکت نے شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کی ۔
صدر آصف علی زرداری نے شہید کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے صبرِ جمیل کی دعا کی۔صدرِ مملکت کا لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا پاکستانی قوم بھارت نواز فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہے ،قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ملک میں امن کے قیام کے لیے شہداء کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے