پارلیمنٹ کی اہمیت ختم،کارکنان اسلام آباد جانے کی تیاری کریں: مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ڈی آئی خان: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔
ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں، 2024ء کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 2018ء میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اُس الیکشن کو کبھی نہیں مانا، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہو گی۔
مولانافضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھائے گئے، انہیں بھوکا مارا گیا، قائدِ اعظم نے اسرائیل کے بننے پر اسے ناجائز ریاست کہا تھا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان کے تحفظات ہیں جنہیں بیٹھ کر دور کرلیں گے:گورنر کے پی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات ہیں تاہم انہیں بیٹھ کر دور کرلیں گے۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا جہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے، قیام امن کے لیے جان دینے والے پولیس اہلکاروں کے شہدا کے ورثا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ اسکول حملے میں ملوث افراد کا تعلق افغانستان سے تھا، بھارت اور اسرائیل پاکستان کے خلاف سرمایہ کاری کررہے ہیں، بھارت اور اسرائیل افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعلیٰ سے فی الحال غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے، ضم شدہ اضلاع میں آئل اور گیس کے ذخائر ہیں، او جی ڈی سی ایل والے یہاں آنا چاہتے ہیں اور یہ سب امن سے ممکن ہے۔ فیصل کریم نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاسی عمل پر یقین رکھتے ہیں، فضل الرحمان نے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر سیاسی جدوجہد کی، مولاناکے تحفظات ہیں جنہیں بیٹھ کر دور کرلیں گے۔