چوری کا مینڈیٹ ناقابل قبول‘ کارکن اسلام آباد جانے کی تیاری کریں: فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آ باد جانے کی تیاری کی ہدایت کردی۔ ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانے کی تیاری کریں، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالی گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہوگی۔ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں۔ 2024ء کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا۔ چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں۔ 2018ء میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اْس الیکشن کو کبھی نہیں مانا۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھائے گئے، بھوکا مارا گیا۔ قائد اعظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست کہا تھا۔ ہم نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا۔ اب فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد میں سڑکوں اور ٹریفک کی کیا صورتحال ہے؟ ٹریفک پولیس نے بتا دیا
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور پولیس اہلکار ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں ذاتی طور پر تمام ٹریفک ڈیوٹیز کی نگرانی کر رہے ہیں، ترجمان کے مطابق لین وائلیشن، ون ویلنگ، غلط سمت میں ڈرائیونگ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فیض آباد احتجاج کے باعث اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند، ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں، موٹرسائیکل سوار اور بڑی گاڑیاں اپنی لین میں رہیں اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ شہری روڈز کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے 1915 پر کال کریں یا ایف ایم 92.4 سے رہنمائی حاصل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس ٹریفک سڑکیں