پیرو: عبوری صدر کیخلاف احتجاج‘ دارالحکومت میدان جنگ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
لیما: پیرو میں عبوری صدر کے خلاف ملک گیر مظاہرے میںشدت پیدا ہوگئی۔ دارلحکومت میدانِ جنگ میں تبدیل ہوگیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیرو میں عبوری صدر کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں احتجاجی مظاہرین نے پارلیمان تحلیل کر کے فوری نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ہزاروں افراد عبوری نظام کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ جس کی وجہ سے دارلحکومت لیما کی سڑکیں میدان ِ جنگ میں تبدیل ہوگئیں اور مظاہرین نے شاہراہوں پر آگ لگا کر تمام سڑکیں بند کردیں۔
اعلیٰ حکام کے مطابق مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس حکام نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا جبکہ جھڑپوں میں 55 پولیس اہلکار اور 20 سے زائد شہری بھی زخمی ہوگئے ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
آئی جی پنجاب کا گاڑیوں سے سیاہ شیشے فوری ہٹانے کا حکم
فائل فوٹو، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورانسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے گاڑیوں سے سیاہ شیشے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے سیاہ شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ گاڑی اور موٹرسائیکل کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین دیگر شہریوں کی طرح پولیس افسران اور اہلکاروں پر بھی مساوی طور پر لاگو ہوں گے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خلاف ورزی پر متعلقہ ایس ایچ اوز، انچارج، ضلعی افسران، یونٹس اور فارمیشنز سربراہان ذمے دار ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق قانون شکنی پر افسران، اہلکار اور مجاز سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔