پشاور پولیس کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پولیس کے مطابق ملزمان کے ناموں کے حوالے سے فہرستیں تیار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ انہیں گرفتار کرنے اوران کے شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بلاک کرنے کیلئےمتعلقہ اداروں سے رجوع کیا جایے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر بیرون ملک سے بیٹھ کر پشاور پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے ناموں کے حوالے سے فہرستیں تیار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ انہیں گرفتار کرنے اوران کے شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بلاک کرنے کیلئےمتعلقہ اداروں سے رجوع کیا جایے گا۔
پشاور پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور تضحیک کرنے والے بیرون ممالک میں مقیم افراد کے خلاف مقامی تھانوں میں مقدمات درج کیے جائینگے جبکہ متعلقہ اداروں سے رجوع کرکے ان کے خلاف مزید قانونی کارروای بھی عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر پشاور پولیس پولیس کے کے مطابق کے خلاف
پڑھیں:
ملکی سلامتی کے خلاف سازش کرنیوالوں سے بھارت جیسا سلوک کریں گے: احسن اقبال
نارروال (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے خلاف سازش کرنے والوں سے وہی سلوک کریں گے جو بھارت کے ساتھ کیا۔ نارووال میں سپیشل افراد میں الیکٹرانک وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب بھی ملک میں ترقی کا دور شروع ہوتا ہے، شرارتیں شروع ہو جاتی ہیں، 4 سال اس ملک کے اوپر حکومت کے نام پر ایک عذاب گزرا ہے۔ ان 4 سال میں سوائے گالی گلوچ اور ذہنوں میں نفرت بھرنے کے کوئی کام نہیں ہوا۔ ان کے 4 سالہ دورِ حکومت کی نااہلیوں کی سزا پوری قوم نے بھگتی ہے۔ ہماری حکومت میں منہگائی 38 فیصد سے ساڑھے 4 فیصد پر آ گئی ہے۔ سب کا فرض ہے کہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں، ملک کے اندر امن اور استحکام کو مضبوط کریں، جس ملک میں انتشار ہو گا وہاں ترقی نہیں ہو سکتی۔ ملک کو اڑان کی راہ پر ڈال دیا ہے، پھر وہی قوتیں سرگرم ہیں جو یہ اڑان نہیں چاہتیں۔ ٹی ٹی پی، بھارت اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کا نشانہ ریاست اور ہماری مسلح افواج ہیں۔ اپنے بہادر سپوتوں کے خلاف زہر اگلنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے دشمنو سن لو، مسلم لیگ کے ہوتے ہوئے پاکستان پر کوئی میلی نگاہ نہیں ڈال سکتا، ہماری مسلح افواج معرکہ حق جیت کر بتا چکیں کہ ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ احسن اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پہلے مرحلہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر نارووال کی طرف سے معذور افراد میں 37 الیکٹرک وہیل چیئرز، 16 ٹرائی سائیکل، ایک واکنگ فریم، 4 نابینا افراد میں 6 سٹک اور 3 البوکلپرز تقسیم کیں۔