زیارت کے مغوی اسسٹنٹ کمشنر کا بیٹا ہرنائی پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا ہرنائی کے علاقے زردآلو پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا بازیابی کے بعد ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے پاس ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر زیارت اوران کے بیٹے کو 2 ماہ قبل اغواء کرلیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسسٹنٹ کمشنر زیارت
پڑھیں:
کراچی، سوشل میڈیا پر کامنٹس پر چھریاں چل گئیں، باپ بیٹا زخمی
کراچی:(نیوزڈیسک) کیماڑی میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں سوشل میڈیا ایپ پر کامنٹس کرنے پر دو پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
جیکسن کے علاقے کیماڑی سکندر آباد میں پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے میں امین اللہ اور ان کے والد سعید شریف چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکے باپ اور بیٹے کو زخمی کرنے والے تین ملزمان جنید، امجد باسط اور عبید کو گرفتار کرکے خون آلود چھری برآمد کرلی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی پوسٹ پر کامنٹس کرنے کی وجہ سے پیش آیا تھا تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔