City 42:
2025-10-18@09:49:46 GMT

اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کیساتھ والد کو بھی پولیو قطرے پلا دیے

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

ویب ڈیسک:اسکردو میں اپنے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلوانے والے شخص کو اسسٹنٹ کمشنر نے دفتر بلاکر زبردستی ویکسین پلادی اور پھر تنقید پر معافی بھی مانگ لی۔

اسسٹنٹ کمشنر احسان الحق سوشل میڈیا پر اس وقت تنقید کی زد میں ہیں جب انہوں نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ایک شہری کو پولیو کے قطرے پلاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے سالا یہ وہ شخص تھا جس نے مبینہ طور پر پہلے اپنے بچے کو ویکسین پلانے سے انکار کیا تھا۔

سوشل میڈیا ایکٹی وسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری

ویڈیو میں احسان الحق کو اپنے دفتر میں اس شخص اور اس کے بچے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو عوامی تضحیک قرار دیتے ہوئے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔

اطلاعات کے مطابق، متعلقہ شخص نے ابتدائی طور پر پولیو ویکسین سے انکار کیا تھا، جس کے بعد اسے اسسٹنٹ کمشنر آفس بلایا گیا اور قطرے پلانے پر آمادہ کیا گیا۔

شدید عوامی ردِعمل کے بعد احسان الحق نے وضاحتی بیان میں کہا کہ انہیں یہ اقدام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسکردو کی ہدایت پر کرنا پڑا اور ان کا مقصد کسی کو شرمندہ کرنا نہیں تھا۔

کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ کا پولیس افسران پر اظہار ناراضگی

اسسٹنٹ کمشنر سکردو احسان الحق نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاہےکہ جس بندے نے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلوائے تھے وہ عام شہری نہیں محکمہ صحت کا ملازم ہے اس نے اپنے بچوں کو کبھی پولیو کے قطرے نہیں پلوائے تھے اور فارم پر صحیح کا نشان لگایا تھا یہاں تک کہ مذکورہ شخص کے بچوں کی ویکسینیشن بھی نہیں ہوئی تھی جو کہ مجرمانہ فعل تھا اس لئے جب شکایت ملی تو دفتر بلاکر نہ صرف مذکورہ ملازم اور بچے کو پولیو کے قطرے پلائے .

 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سائیکل چلانے کی ویڈیو کا چرچہ


 

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پولیو کے قطرے احسان الحق کو پولیو

پڑھیں:

اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا دو ماہ بعد اغوا کاروں کی قید سے بازیاب، والد تاحال لاپتا

کوئٹہ:

اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا دو ماہ بعد اغوا کاروں کی قید سے بازیاب ہوگیا جب کہ اس کے والد تاحال لاپتا ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کے بیٹے مستنصر کو اغوا کے دو ماہ بعد بازیاب کرا لیا گیا جبکہ اے سی زیارت تاحال اغوا کاروں کی قید میں ہیں۔

بلوچستان لیویز ذرائع کے مطابق مستنصر کو ضلع ہرنائی کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے، تاہم ان کے والد اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کی رہائی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل زیارت کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور ان کے بیٹے مستنصر کو اغوا کر لیا تھا۔ واقعے کے بعد لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مستنصر کی بازیابی کے بعد حکام نے محمد افضل کی رہائی کے لیے کوششیں مزید تیز کردی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کمشنر کراچی سید حسن نقوی نوزائیدہ بچے کو پولیو کے قطرے پلارہے ہیں
  • اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا دو ماہ بعد اغوا کاروں کی قید سے بازیاب، والد تاحال لاپتا
  • اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو پلانے سے انکاری والد کو بھی قطرے پلا دیے
  • اسکردو، اسسٹنٹ کمشنر نے انکار کرنے پر والد کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلادیے
  • پولیو بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار پر بچے کے والد کوبھی ویکسین پلادی گئی
  • پولیو ویکسین پلانے سے انکار؛ اسسٹنٹ کمشنر نے والد کو قائل کرکے بچے کے ساتھ باپ کو بھی قطرے پلا دیے
  • اسسٹنٹ کمشنر کی منفرد مثال، پولیو ویکسین کے خلاف خدشات دور کرکے والد کو بھی قطرے پلا دیے
  •  قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری
  • پولیو مہم میں 8 لاکھ 64 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، کمشنر کراچی