سوات موٹروے ٹنل کے قریب پیش آنے والے المناک حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے میں 8 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، جن میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملاکنڈ میں خانہ بدوشوں کا ٹرک الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات موٹروے ٹنل کے قریب پیش آنے والے المناک حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے میں 8 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، جن میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق خوفناک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ سوات موٹروے کے ٹنل نمبر 3 کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگرا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور موٹروے پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ تمام زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بٹخیلہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد خانہ بدوش ہیں اور ان کا تعلق سوات کی تحصیل بحرین سے ہے۔ پولیس کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: منوڑہ میں 2 کشتیوں میں تصادم، 2 خواتین جاں بحق

—فائل فوٹو

کیماڑی کے قریب لانچیں ٹکرانے کے حادثے میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق کیماڑی کے قریب منوڑہ سے بابا بھٹ جانے والی 2 کشتیوں میں تصادم ہوا، جس میں ابتدائی طور پر ایک خان جاں بحق ہوئی، جبکہ بعد میں زخمی ہونے والی لڑکی بھی دم توڑ گئی۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ نے کہا ہے کہ تصادم کا شکار ہونے والی دونوں کشتیوں میں 20 سے 25 افراد موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، جن میں سے 12 افراد زخمی ہوئے، جنہیں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

امجد شیخ نے یہ بھی بتایا کہ کشتی حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 2 بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کیماڑی منوڑہ سے بابا بھٹ جانیوالی کشتی حادثے کا شکار، دو خواتین جاں بحق
  • کیماڑی منوڑہ سے بابا بھٹ جانے والی کشتی حادثے کا شکار، دو خواتین جاں بحق
  • کراچی: منوڑہ میں 2 کشتیوں میں تصادم، 2 خواتین جاں بحق
  • کراچی، سمندر میں 2 کشتیوں میں تصادم، خاتون جاں بحق، متعدد افراد زخمی
  • فِن لینڈ کا اسلام آباد میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان، وجہ کیا ہے؟
  • کراچی، فائرنگ کے دو الگ واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی
  • اسرائیلی دہشت گردی برقرار: وحشیانہ حملوں میں 2 بچوں سمیت مزید 13 فلسطینی شہید
  • محرابپور،ٹریفک حادثے میں2 خواتین، بچے سمیت4افراد زخمی
  • شام میں اسرائیلی حملے میں 13 افراد ہلاک، خواتین اور بچے بھی متاثر
  • کراچی میں مظاہرہ؛ حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد خواتین و مرد کارکنان گرفتار