جلا ئوگھیرئوا اور امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
جلا ئوگھیرئوا اور امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جلا گھیرا اور امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔وفاقی دارالحکومت میں محسن نقوی،سردارمحمد یوسف،طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزرا عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نیفلسطین کا معاملہ ہرعالمی فورم پرلڑا،پاکستان میں احتجاج کینام پرپرتشدد کارروائیاں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نیہرطرح سیفلسطینی بہن بھائیوں کا ساتھ دیا،جنگ بندی معاہدے سیفلسطینی سجدہ ریزہوئے، پوری دنیا میں فلسطینیوں کیحق میں پرامن مظاہرے کییگئے، احتجاج کے نام پر پرتشدد کارروائیاں کی گئیں،پاکستان نے فلسطین کا معاملہ ہر عالمی فورم پر لڑا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر طرح سے فلسطینی بہن بھائیوں کا ساتھ دیا، جنگ بندی معاہدے پر فلسطینی سجدہ ریز ہوئے، مہذب دنیا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کئے گئے، لندن، اٹلی، برطانیہ میں احتجاج کے دوران ایک گملا نہیں ٹوٹا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ فلسطین کے حق میں یہ کیسا احتجاج ہے جس میں جدید ہتھیار، خنجر، چاقو اٹھائے لوگ شریک ہوئے، احتجاج کرنے والوں کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچائیں، مظاہرین نے پولیس انسپکٹر کو شہید کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہید انسپکٹر کا کیا قصور تھا کہ اسے اکیس گولیاں ماری گئیں، جلا گھیرا اور امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو احتجاج کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مظاہرین سیکہا گیا کہ آپ واپس چلیجائیں کچھ نہیں کہا جائیگا، مظاہرین ہردفعہ مذاکرات میں نئی شرائط سامنے لے آتے تھے، لبیک یارسول کا نعرہ ہم سب کا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ آخری وقت تک مذاکرات کرتے رہے، کارروائی صرف پرتشدد مظاہرین کیخلاف کی گئی،پولیس نے پر تشدد لوگوں کیخلاف کارروائی کر کے راستہ کلیئر کرایا،پرامن احتجاج سب کا حق ہے،جلا گھیرا کا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین سے مسلسل مذاکرات ہوتے رہے، سڑکیں کھلوانے والے شاباش کے مستحق ہیں، ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات نہ ہونے کا تاثرغلط ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ٹی ایل پی والوں نے پولیس پر گولیاں برسائیں، گولیاں چلانے اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، کل علما کرام جنگ بندی کے حوالے سے اظہار تشکر منائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعرکہ حق میں مثر ثابت ہونے پر انڈونیشیا نے بھی چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدنیکا فیصلہ کرلیا معرکہ حق میں مثر ثابت ہونے پر انڈونیشیا نے بھی چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدنیکا فیصلہ کرلیا وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خیبر پختونخوا ہا ئوس آمد، انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال اسرائیل اب فلسطینیوں کو انکی زندگی انکی مرضی سے گزارنے دے؛ بورس جانسن تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند، حکومت پنجاب کا بڑا اعلان وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول کی قیادت میں اعلی سطح وفد کی ملاقات بحریہ ٹا ئون منی لانڈرنگ کیسز میں ملک ریاض اور علی ریاض اشتہاری قرارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ عطا تارڑ
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل