راولپنڈی میں 17 سالہ سدرہ بی بی غیرت نام قتل کیس میں 4 ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج  کردی گئیں جس کے بعد چاروں ملزم کچہری سے فرار ہوگئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبین نے عبوری ضمانتیں خارج کیں، ملزمان امیر خان، گل بادشاہ، آصف میر اور اجمل خان کی ضمانتیں خارج ہوئیں۔

عدالت نے ان چاروں کو گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔

طلاق کے بعد دوسری پسند کی شادی کرنے پر والد، سسر اور بھائیوں نے گلا دبا کر قتل کیا تھا، تھانہ پیرودھائی پولیس نے 12 جولائی کو مقدمہ درج کیا، 13 ملزمان جیل میں ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست خارج کر دی

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست خارج کر دی
پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی (ف) کی دائر کردہ درخواست مسترد کر دی۔
عدالت میں سماعت کے دوران بینچ نے جے یو آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ یا تو وہ درخواست واپس لے لیں، یا پھر عدالت اس پر فیصلہ دے گی۔ اس پر جے یو آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ چاہتے ہیں عدالت درخواست کو میرٹ پر سنے اور فیصلہ دے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، جو بعد ازاں سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی گئی۔
دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبہ اس وقت بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے، اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ان احکامات کو کالعدم قرار نہ دیا جائے، ان پر عملدرآمد لازم ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ہدایت کی تھی کہ وہ نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے فوری طور پر حلف لیں۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ اگر گورنر حلف نہ لیں تو یہ ذمہ داری صوبائی اسمبلی کے اسپیکر ادا کریں۔
بعد ازاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی کہ وہ آج شام 4 بجے وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز کے بااثر ملزمان کو بیرون ملک فرار سے روکنے کیلئے نیب کا اہم اقدام
  • جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز کے بااثر ملزمان کا ملک سے فرار کا خدشہ، نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
  • سابق برانچ منیجر نیشنل بنک کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج
  • پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست خارج کر دی
  • جج ہمایوں دلاور کیخلاف پروپیگنڈا مہم؛ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی کی درخواست خارج، تحریری فیصلہ جاری
  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ پروپیگنڈہ مہم،صدیق انجم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج
  • دہلی فسادات کے ملزم شرجیل امام نے بہار انتخابات لڑنے کیلئے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لی
  • سٹوڈنٹ لیڈر شرجیل امام نے عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی
  • امیر بالاج قتل کیس میں نامزد ملزم گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج