لاہور،ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی، ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈور پھرنے کا واقعہ تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا، مزنگ کا رہائشی نوجوان گھر واپس جا رہا تھا کہ گلے پر ڈور پھر گئی۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈور پھرنے سے 21 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان نعمان یوسف کی گردن کٹ گئی، نعمان یوسف کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن راستے میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق نعمان میڈیکل ریپ تھا، مرحوم گھر کا بڑا بیٹا اور اکیلا کمانے والا تھا، مرحوم کا ایک چھوٹا بھائی اور دو بہنیں ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ڈور پھرنے کے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو انسانی جان کے ضیاع کا افسوسناک نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
جمائمہ خان کی والدہ کے انتقال پر عمران خان کا اظہار افسوس
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق اہلیہ جمائمہ خان کی والدہ کے انتقال پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان کا اپنی فیملی کو اڈیالہ جیل میں دیا گیا پیغام ان کے ایکس پر شیئر کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا "مجھے لیڈی اینابیل گولڈ سمتھ کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا ہے۔ میرے خاندان نے یہ افسوسناک خبر آج مجھے جیل میں بتا ئی۔"
عمران خان نے مزید کہا " اینابیل میرے بیٹوں کی ایک شفیق نانی تھیں اور بے حد مہربان، ہمدرد اور شفیق انسان تھیں۔ لندن کے دوروں کے دوران میں اپنے بیٹوں کے ساتھ ان کے گھر ٹھہرتا تھا۔ 1985 میں میری والدہ کے انتقال کے بعدوہ میرے لیے ماں جیسی بن گئی تھیں۔"
اسلام آبادمیں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
عمران خان کا مزید کہنا تھا "لیڈی اینابیل کا انتقال ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ میرے دل کی گہرائیوں سے تمام بچوں اور پوتوں پوتیوں سے تعزیت ہے۔ ہم سب انہیں بہت یاد کریں گے۔ اگر میں جیل میں نہ ہوتا تو اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ ان کی آخری رسومات میں ضرور شریک ہوتا۔"
مزید :