لاہور؛ 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا کریانہ اسٹور کا مالک گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
لاہور:
چوہنگ کے علاقے میں 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعے میں ملوث کریانہ اسٹور کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔
گھر والوں نے دباؤ میں آکر ابتدا میں واقعے کو زیادتی کی کوشش قرار دیا لیکن حنا پرویز بٹ کی متاثرہ بچی سے ذاتی ملاقات کے دوران حقیقت سامنے آگئی۔
متاثرہ بچی نے بتایا کہ اس کے ساتھ دکاندار نے زیادتی کی۔
حنا پرویز بٹ نے پولیس کو ایف آئی آر میں دفعہ 376 شامل کرنے جبکہ ایس پی چوہنگ اور انویسٹی گیشن افسر کو مکمل تفتیش اور ڈی این اے ٹیسٹ کی ہدایت کر دی۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی ناقابلِ معافی جرم ہے، ایسے درندہ صفت افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا مشن ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان حنا پرویز بٹ کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی میں خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
ایس آئی یو پولیس نے گلشن معمار میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں اور بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے گلشن معمارکے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث ملزم اسامہ کوگرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق گرفتارملزم خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں اوربھتہ طلب کرتا تھا، گرفتار ملزم گلشن معمار تھانے میں بھتے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا، گرفتار ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔