اسلام آباد: لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں فلیٹ میں لڑکی سے کی گئی مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کو میڈیکل کےلیے پمزاسپتال بھجوادیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر نوکری کا اشتہار دیا گیا اور پھر مجھے جھانسہ دے کر بلایا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ دو لڑکوں نے میرے ساتھ زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
واقعے کے بعد میں نے خود کو کمرے میں بند کردیا اور پولیس کو کال کی، جبکہ ملزمان نے کمرے کا دروازہ توڑ کر دوبارہ تشدد کیا۔
ایف آئی آر میں لڑکی کے بیان کے متن کے مطابق ملزمان مجھے فلیٹ سے باہر لے آئے تو میں نے شور مچایا، پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور: 16 سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
---فائل فوٹوزسرگودھا پولیس نے لاہور میں 16 سالہ گھریلو ملازمہ پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ میاں بیوی سمیت تین ملزمان کے خلاف متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرگودھا کے رہائشی نے الزام عائد کیا کہ پانچ ماہ قبل ملزم اِن کی 16 سالہ بیٹی کو لاہور میں اپنی بہن کے گھر ملازمت کے لیے لے گیا تھا، چار ماہ بعد وہ اپنی بیٹی کو ڈھونڈتے ہوئے لاہور پہنچے تو ملزمان نے بچی واپس کر دی مگر تشدد کی شکایت کرنے کی صورت میں اِنہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
متاثرہ ملازمہ بچی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان معمولی غلطی پر اسے بھوکا رکھتے تھے، بجلی کا کرنٹ لگاتے اور شدید تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ اِس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔
پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔