ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کاوفد کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے چیئرمین ہمدرد ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا علمدار نقوی، علامہ غلام عباس یزدانی، مولانا سید فرخ شمسی، مولانا حسین مصطفی خمینی اور دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے وفد کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں علی پور اور سیت پور کا دورہ کیا، اور مقامی علما کرام میں خصوصی طور پر راشن بھی تقسیم کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے چیئرمین ہمدرد ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا علمدار نقوی، علامہ غلام عباس یزدانی، مولانا سید فرخ شمسی، مولانا حسین مصطفی خمینی اور دیگر موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ غلام
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔