مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
مظفرآباد:۔ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیاہے اور صدر مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے، (ن) لیگ کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔
ایک بیان میں صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر نے کہا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ مسلم لیگ (ن) اب اپوزیشن میں بیٹھے گی۔ جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا، پارٹی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
شاہ غلام قادر نے کہا کہ نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرون ملک کشمیریوں کی فلاح کے لیے سرگرم ہے۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر ایک منظم اور مقبول جماعت کے طور پر ابھری ہے۔ہم آئینی و سیاسی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت صرف عام انتخابات سے قائم ہو سکتی ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلیے سنگین خطرہ، مقررین
ذرائع کے مطابق مقررین نے ان خیالات کا اظہار "کشمیر میڈیا سروس اور یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن" کے زیراہتمام ”کشمیر میں بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا: جنوبی ایشیائی امن کے لیے سنگین خطرہ“ کے عنوان سے منعقدہ ایک ویبینار کے دوران کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیاسی رہنماﺅں، ماہرین تعلیم اور حقوق کے علمبرداروں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کی طرف سے جاری ہندوتوا ایجنڈے کو جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے پاکستان، کشمیری قیادت اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے خلاف ایک مربوط اور جامع حکمت عملی ترتیب دیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار "کشمیر میڈیا سروس اور یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن" کے زیراہتمام ”کشمیر میں بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا: جنوبی ایشیائی امن کے لیے سنگین خطرہ“ کے عنوان سے منعقدہ ایک ویبینار کے دوران کیا۔ سیمینار کی نظامت سینئر صحافی ڈاکٹر محمد اشرف وانی اور کشمیری کارکن رئیس احمد میر نے کی۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقوضہ جموں و کشمیر کے علماء کو بھارتی جبر کے خلاف متحد ہو کر ایک جاندار آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ آزاد جموں و کشمیر کو سیاسی اور ادارہ جاتی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیری عوام کی جدوجہد کی موثر حمایت کی جا سکے۔
آزاد جموں و کشمیر کی سابق وزیر فرزانہ یعقوب نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جبر اور آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال کے درمیان واضح فرق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں ایک انتہائی خطرناک منصوبے پر عمل پیرا ہے اور وہ مسلمانوں کی شناخت، تہذیب و تمدن کو مٹانے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں لوگوں کے روزمرہ کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے آٹھنے والی کسی بھی آواز کا مقبوضہ علاقے کی صورتحال سے ہرگز موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی سے جہاں پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ ہوا وہیں تنازعہ کشمیر کو بھی ایک نئی توانائی ملی۔ فرزانہ یعقوب نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریشہ دوانیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے اپنی کوششوں میں تیزی لانا ہو گی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کی رہنما شمیم شال نے کہا کہ بیس کیمپ کو کشمیر کاز کے لیے اپنے کردار کو مزید توانا و مضبوط بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جبر و ستم اور معاشی دبائو کے باوجود کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں اظہار رائے کی آزادی کا حق مکمل طور پر سلب کر رکھا ہے لہذا ہمیں اپنے محکوم بہن بھائیوں کی بھرپور ترجمانی کرنا ہو گی۔