وزیرداخلہ کی علماسے ملاقات ، وفاق ،کا مساجد مدارس خلت نہ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد+ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خصوصی نامہ نگار+نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی رہائش گاہ پر مفتی اعظم منیب الرحمن کی سربراہی میں ممتاز علماء اہلسنت سے ملاقات کی۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور علمائے کرام نے مختلف مسائل کے بارے میں اپنا موقف پیش کیا۔ محسن نقوی نے تمام جائز مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں بہت جلد اسلام آباد میں تفصیلی نشست کے اہتمام پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں اتفاق ہوا کہ تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مدارس و مساجد کے امور میں حکومت کوئی دخل نہیں دے گی۔ ایک فوکل پرسن فریقین کے درمیان رابطے کے لیے ہر وقت موجود ہو گا۔ علمائے کرام میں علامہ سید مظفر شاہ، مفتی عابد مبارک، علامہ لیاقت حسین اظہری، علامہ ریحان اظہر نعمانی، مفتی رفیع الرحمن نورانی، علامہ اشرف گورمانی اور علامہ احمد ربانی شامل تھے۔ علاوہ ازیں تنظیمات اہل سنت پاکستان اور اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات میں پاکستان بھر میں سیل کی گئی تمام مساجد فوری کھولنے اور آئندہ کوئی مسجد سیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذاکرات میں ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ مدارس فوری کھولنے اور بیگناہ کارکنان کوفوری رہا کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ طے پایا ہے کہ تنظیمات اہلسنت بیگناہ افراد کی فہرست مہیا کرے گی۔ مذاکرات میں مذہبی اور قومی مسائل پر باہمی مشاورت جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ تنظیمات اہل سنت کے وفد کی قیادت پیر زادہ محمد امین قادری نے کی۔ وفد میں ڈاکٹر ابو الخیر زبیر، پیر عبدالخالق قادری، میر آصف اکبر اور مفتی کریم خان شامل تھے۔ جبکہ حکومت کی طرف سے اعلیٰ سطحی وفد موجود تھا۔ دریں اثناء محسن نقوی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملاقات ہوئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ خوارج کیخلاف بہت بڑا آپریشن ہو رہا ہے۔ اب پورا بھارت ٹرافی کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔ اب آپ پاکستانی ٹیم کو بھی بتائیں کہ آپ وزیر داخلہ بھی ہیں تو ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ نام بھی اللہ نے محسن دیا ہے اور بہت سے لوگوں کے یہ محسن بھی ہیں۔ محس نقوی نے کہا کہ کہیں بھی میری ضرورت ہوئی میں حاضر ہوں۔ کوئی جتھہ ہتھیاروں کے ساتھ ہوگا تو اس کیخلاف ضرور ایکشن ہوگا۔ ہم سب ملکر بھنور سے نکل سکتے ہیں۔ ڈاکوؤں کے معاملے کو صوبائی حکومت ہینڈل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت مدارس و مساجد کے امور میں دخل اندازی نہیں کرے گی، وزیر داخلہ کی علمائےاہلسنت کو یقین دہانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : وفاقی حکومت نے مساجد اور مدارس کے امور میں دخل اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ علمائے کرام نے مختلف مسائل پر وزیرداخلہ کواپنا مؤقف پیش کیا۔
وزیرداخلہ نے علما کا مؤقف سنا اور تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں بہت جلد اسلام آباد میں تفصیلی نشست کے اہتمام اور تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھاکہ مدارس و مساجد کے امور میں حکومت کوئی دخل نہیں دے گی، فوکل پرسن فریقین کے درمیان رابطے کے لیے ہر وقت موجود ہوگا۔