کسی ایک تنظیم کے خلاف نہیں، جو مسلح ہوگا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
کسی ایک تنظیم کے خلاف نہیں، جو مسلح ہوگا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک خاص تنظیم کے خلاف کارروائی نہیں کررہی بلکہ جو مسلح ہیں ان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔کراچی میں گورنر ہاوس میں کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بہت چاہت سے بلاتے ہیں اور ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا یے جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں بہت محنت سے کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں کامیابیاں بھی مل رہی ہیں، بس اب ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مشن ہے کہ ہم ملک کوآگے لیکرجائیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پریہ بات کی جارہی تھی کہ کسی ایک تنظیم کیخلاف وفاقی حکومت کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام علمائے کرام کا احترام کرتے ہیں تاہم یہ جو اسلحہ کیساتھ آئے گا ہم اس سے نمٹیں گے اس کے علاوہ جو چندہ جمع کرتے تھے آپ کوپتہ چل جائیگا کہ ان کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جب ٹی وی کھولیں تو تویہ ہی نہیں پتہ چلتا آپ کون سے شہرمیں ہیں، آپ کا نام بھی محسن ہے اس لیے آپ سب کے محسن ہیں، جب ایشوز کسی کے بھی درمیان ہوں توانھیں دعوت دی جاتی ہے کہ آپ مسئلہ حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی میں مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی جبکہ وزیر داخلہ مسائل کے حل کے لیے کام کررہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر داخلہ قیام امن اور فتنہ الخوارج آپریشن کے حوالے سے بھی کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی وزیرداخلہ ہونے کے ساتھ چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں، ان کا یہ روپ بھی ہے کہ جیت کے باوجود بھارتی ٹیم کوٹرافی بھی نہیں دی۔گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی اسپیڈ سب سے زیادہ تھی مگر اب وہ کہتے ہیں کہ محسن نقوی کی اسپیڈ زیادہ ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے ایشوز ہیں۔ اس پرہم ان سے بات کرتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کاتعاون مثالی ہے۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کواہمیت دینا خوش آئند ہے، ہم افواج پاکستان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ ایم کیو ایم کی طرف سے نامزد کردہ گورنر اور وفاقی کے نمائندے ہیں، ہم دیکھتے ہیں کہ آپ ہماری بات سنتے ہیں اورمسائل کے حل کیلئے کوشش کررہے ہیں۔
گورنرسندھ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ہمارے مسائل سنتے ہی نہیں بلکہ ان کو حل بھی کراتے ہیں ، امید ہے کہ وفاقی وزیر کراچی میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کرلیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بہتری کے لئے بھرپور کام کریں گے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منگل کو گورنر ہاس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کی، جس میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور امین الحق بھی موجود تھے۔ملاقات ملکی سلامتی، امن و امان اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی آمد پر گورنر سندھ نے ان کا پرجوش استقبال کیا جبکہ ی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر ہاوس میں پودا بھی لگایا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی وصوبائی اسمبلیوں میں ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن کا فوج اور رینجرز کی مدد طلب کرنے کا فیصلہ قومی وصوبائی اسمبلیوں میں ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن کا فوج اور رینجرز کی مدد طلب کرنے کا فیصلہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، ٹیرف میں 7روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا عمران خان اور وزیراعلی ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر آئی ایم ایف نے معیشت پر حالیہ سیلاب کے منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا،مالی بہتری کا بھی اعتراف پاکستان کے معدنی ذخائر اعلی عالمی معیار کے ہیں جو 2لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں، امریکی جریدے کا اعترافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایم کیوایم پاکستان وفاقی وزیر داخلہ انہوں نے کہا کہ ایم پاکستان کے گورنر سندھ نے کراچی میں کہ وفاقی کسی ایک کہ وزیر کے خلاف ایم کی
پڑھیں:
وزیر داخلہ کا ہِلّی کے محاذ پر بہادری کی مثال قائم کرنیوالے میجر محمد اکرم شہید کو خراج عقیدت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہِلّی کے محاذ پر بہادری کی عظیم داستان رقم کرنیوالے میجر محمد اکرم شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہِلّی کی سرزمین آج بھی شہید میجر محمد اکرم کی شجاعت اور بہادری کی گواہ ہے۔ میجر مجمد اکرم دشمن کی یلغار کے سامنے دیوار بن کر کھڑے رہے اور دشمن کے عزائم چکناچور کئے۔
انہوں نے کہا کہ گولہ باری اور دشمن کی پیش قدمی کے باوجود میجر محمد اکرم ثابت قدم رہے اور بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا۔ ہر مورچے پر پہنچ کر جوانوں کے حوصلے کو بلند کرنا میجر محمد اکرم کا وہ کارنامہ تھا جس نے ہِلّی کے دفاع کو ٹوٹنے نہیں دیا ۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہِلّی کا معرکہ ثابت کرتا ہے کہ کم وسائل کے ساتھ بھی مضبوط ارادے۔ جذبہ ایمانی اور بلند عزم دشمن کو روک سکتے ہیں۔ شہادت کا عظیم جذبہ یہ پیغام دیتا ہے کہ مشکل میں ڈٹ جانا ہی اصل قوت ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ میجر محمد اکرم کی جدوجہد یاد دلاتی ہے کہ ایمان، فرض شناسی اور عزم کی طاقت کسی بھی معرکے کا فیصلہ بدل سکتی ہے۔ میجر محمد اکرم شہید جیسے بہادر سپوت پاک وطن کا سرمایہ افتخار ہیں۔ پاک سرزمین کی حفاظت ہمارے عظیم شہداء نےاسلام ممکن بنائی ہے اور شہداء کی قربانیاں وجرات قوم کی سب سے بڑی طاقت ہے۔