چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر ملک میں امن وامان کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔@BBhuttoZardari pic.

twitter.com/aP4rNKIldI

— PPP (@MediaCellPPP) October 20, 2025

محسن نقوی نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری محسن نقوی

پڑھیں:

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ن لیگ پی پی اختلافات کے خاتمے پر بات چیت

کراچی:

وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے اس موقع پر وفاقی حکومت کا اہم پیغام بلاول بھٹو زرداری کو پہنچایا۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات اور اختلافات پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں مصالحتی کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملک میں سیاسی استحکام اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی بلاول سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی کی ملاقات ‘ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد سے ہی کیا جاسکتا ہے : بلاول 
  • کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری ملاقات کررہے ہیں
  • بلاول زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات‘ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
  • بلاول بھٹو سے محسن نقوی کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ن لیگ پی پی اختلافات کے خاتمے پر بات چیت
  • محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پیپلز پارٹی کو اہم اتحادی قرار دے دیا
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال