وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور موجودہ نظام میں اس کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران کیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال، امن و امان اور مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مشترکہ دوست بھی چاہتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے درمیان فاصلے نہ بڑھیں اور تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے پائیں۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وفاقی حکومت کا پیغام بھی بلاول بھٹو کو پہنچایا۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں پارٹی کے کئی اراکین نے ن لیگ کی حکومتی پالیسیوں اور خاص طور پر پنجاب حکومت کے طرزِ حکمرانی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ان تحفظات کے باوجود موجودہ حکومت یا مسلم لیگ ن کے خلاف کسی بھی سخت فیصلے سے گریز کا مشورہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ وقت دیا جائے تاکہ تمام امور خوش اسلوبی سے حل کیے جا سکیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی

پڑھیں:

سندھ صحت سہولیات میں عالمی سطح پر مقابلہ کر سکتا ہے: بلاول بھٹوزرداری

کراچی (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسا علاج کا جال بچھایا جو عالمی سطح کا ہے، ہمارے پنجاب کے ٹکٹ ہولڈر نے مجھ سے، وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا اور کہا سندھ میں دی جانے والی مفت سہولت ہمارے علاقوں میں بھی دی جائے۔

کراچی میں ایس آ ئی یو ٹی کے نئے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم پاکستان کو ایک خط لکھا ہے، وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اجازت دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج اس فائیو اسٹار ہوٹل کو فائیو اسٹار ہیلتھ فیسلیٹی میں تبدیل کر رہے ہیں، 18ویں ترمیم سے پہلے اور اس کے بعد این آئی سی وی ڈی کا فرق دیکھیں، ایس آئی یو ٹی اس شہر کا لینڈ مارک ہے، ایس آئی یو ٹی ملک بھر سے آنے والوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ فخر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر ہے، 18ویں ترمیم کے بعد ایس آئی یو ٹی، انڈس کے ساتھ پارٹنرشپ کی، ڈاکٹر ادیب رضوی کے نیٹ ورک کے بارے میں سب نے مجھ سے پہلے بات کی، ہماری ایس آئی یو ٹی کی 2022 تک 6 ارب روپے کی پارٹنرشپ تھی، اب یہ پارٹر شپ 21 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، سندھ سے باہر شہروں میں بھی ایس آئی یو ٹی کی سہولیات فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی کے ساتھ مل کر دیگر صوبوں میں سہولیات فراہم کریں، 2027 تک لاڑکانہ میں بھی ایس آئی یو ٹی کی سہولت کا افتتاح کریں گے، لاڑکانہ والے دیکھتے ہیں کہ ایک طرف یہ تاج محل میں بن رہا ہے اور ان کے پاس صرف ڈائیلاسز سینٹر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی وسائل لوٹنے میں اسلام آباد کیساتھ ہے، عوامی تحریک
  • برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں اہم مطالبہ کیا تھا ،اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • محسن نقوی اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی سے متعلق گفتگو
  • حریت وفد کی چوہدری یاسین سے ملاقات
  • بلاول بھٹو کی خیبر پختونخوا حکومت کی صحت کارڈ اسکیم پر تنقید
  • سندھ کا صحت نیٹ ورک مثال بن گیا، وفاق کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیے،بلاول بھٹو
  • سندھ صحت سہولیات میں عالمی سطح پر مقابلہ کر سکتا ہے: بلاول بھٹوزرداری
  • پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، ہمیشہ مشکل حالات میں ڈیلیور کیا، فیصل راٹھور
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ