جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام سانحۂ کارساز کے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام سانحۂ کارساز کے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز
جدہ ( خالد نواز چیمہ)
سانحۂ کارساز کے شہداء کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام ایک پُروقار دعائیہ تقریب کبابش ریسٹورنٹ جدہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صدر پیپلز پارٹی سعودی عرب تصور چوہدری نے فرمائی، جبکہ مہمانِ خصوصی پاکستان سے تشریف لائے سابق وزیرِ مملکت برائے امورِ داخلہ جناب تسنیم احمد قریشی تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جو جناب جعفر رانا نے کی، جبکہ ہدیہ نعت ناظمِ تقریب آفتاب ترابی نے پیش کیا۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم، چیئرمین انویسٹر فورم اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سینیئر نائب صدر پیپلز پارٹی سعودی عرب ملک جاوید حسین اعوان نے اپنے خطاب میں شہدائے کارساز کو “سرخ سلام” پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی یہ قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔
اسی طرح پیپلز پارٹی جدہ سٹی کے صدر راجہ اعجاز حسین جنجوعہ نے بھی اپنے خطاب میں سانحہ کارساز کے شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
چوہدری محمد اکرم چیئرمین مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ “چشم فلک نے وہ منظر بھی دیکھا جب کارکن اپنے بریدہ بدن کو بھول کر اپنی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کی خیریت دریافت کر رہے تھے۔ ایسے وفادار اور نظریاتی کارکن کسی بھی سیاسی جماعت کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں۔”
صدر تصور چوہدری نے اپنے خطاب میں شہدائے کارساز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں نے جمہوریت کے استحکام کے لیے عظیم قربانیاں دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
آخر میں مہمانِ خصوصی تسنیم احمد قریشی نے سانحۂ کارساز کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا اور پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریب کے میزبان کبابش آرٹس کونسل جدہ کے چیئرمین ملک علی خورشید سلطان نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ دعائے فاتحہ کبابش آرٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل سید عمران شاہ نے کروائی۔
تقریب کے اختتام پر پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں ریاض شاہین آفریدی، اسد اکرم، چوہدری خالد نواز چیمہ، طارق چوہدری، عمر نذیر جٹ، راجہ رفیق، ارسلان اعوان، ملک تکاثر سمیت متعدد کمیونٹی ارکان نے شرکت کی۔
تقریب کی نظامت ڈپٹی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آفتاب ترابی نے انجام دی اور شہدائے کارساز کو منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعظیم دیوارِ چین پر پہلے پاک چائنا فیشن شو کا انعقاد پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے پاک افغان مذاکرات ممکن ہوئے، پختونخوا کے عوام کی رائے سپر ٹیکس؛ سپریم کورٹ میں ٹیکس پر سینیٹ کی تجاویز اور قومی اسمبلی کے اختیارات پر بحث انسداد دہشتگری عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی بازیابی کیلئے پولیس کو3 روز کی مہلت فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے، ویڈیوز بنانے پر پابندی کی درخواست پر نوٹس پاک افغان تجارت دوبارہ شروع ہوگی، افغانستان پاکستانی بندرگاہ استعمال کرسکے گا، خواجہ آصفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی سعودی عرب کارساز کے شہداء سعودی عرب کے کے لیے
پڑھیں:
بنوں میں پولیس گاڑی پر حملہ، شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر، 2 اہلکاروں سمیت 4 شہید
اسلام آباد‘ بنوں‘ پنجگور (نامہ نگار+ خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) بنوں شمالی وزیرستان میرانشاہ کے اسسٹنٹ کمشنرکی گاڑی پر عسکریت پسندوں کے فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر، دو اہلکار اور ایک راہگیر سمیت شہید ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان کی گاڑی پر خدری ممش خیل کے قریب میرانشاہ روڈ پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے گاڑی کو روک کر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان، دو اہلکار کانسٹیبل شیر رحمن، کانسٹیبل سید دخمن اور ایک راہگیر شہید ہوگئے۔ بعدازاں شہداء کی نمازِ جنازہ سی ایم ایچ بنوں میں ادا کی گئی، جس میں چیف سیکرٹری خیبر پی کے سید شہاب علی شاہ، آئی جی خیبر پی کے، ضلعی انتظامیہ بنوں اور دیگر اعلی افسروں نے شرکت کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں دہشت گرد حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات اور تخریب کاروں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے شہداء کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے کہا انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ دوسری جانب پنجگور کے علاقے چتکان میں دہشت گردوں نے شہری کے گھر پر راکٹ حملہ کردیا، دو راکٹ فائر ہونے سے دو بچے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے 2x آر پی جی راکٹ فائر کیے جس کے سبب پنجگور کے علاقے چتکان میں شہری حاجی ظفر ساسولی کا گھر تباہ ہوگیا۔ راکٹ حملے میں حاجی ظفر کے گھر کے 2 معصوم بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔ حملہ آوروں نے دانستہ طور پر غیر مسلح شہری خاندان کو نشانہ بنایا۔ راکٹ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقامی آبادی شدید تشویش کا شکار ہوگئی۔ مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبر پی کے نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے کارسرکار کی ادائیگی کے دوران ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ بلاول نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ فعل سے پاکستانی قوم نہ اس کی بہادر فورسز کے حوصلے پست ہوں گے۔