25 لاکھ افراد، 22 لاکھ مویشیوں کو ریسکیو کیا، مریم نواز کا فلڈ کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دیپالپور میں فلڈ کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے شہریوں کا ہر قسم کا نقصان ہوا، جو قیامت کے مناظر دیکھے وہ تکلیف دہ تھے اور دل دہل جاتا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ آج چیک تقسیم کررہے ہیں اور آبادی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی;
مریم نواز نے کہا کہ آفت کے دوران آپ کی وزیراعلیٰ اور حکام ایک دن دفتر میں نہیں بیٹھے بلکہ سب نے آفت زدہ علاقوں میں رہ کر خدمت کی، آپ کی گھروں کو واپسی پر آپ سے زیادہ میں خوش ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
flood card سیلاب فلڈ کارڈ مریم نواز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیلاب فلڈ کارڈ مریم نواز مریم نواز
پڑھیں:
سری لنکا میں 5 دن سے سیلاب میں پھنسے خاندان کو پاک بحریہ نے ریسکیو کرلیا
سری لنکا میں آنے والے طوفان کے بعد پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں تیسرے روز بھی جاری رہیں، جس کے دوران پھنسے ہوئے خاندانوں کو کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے سیلاب متاثرہ سری لنکا میں امدادی آپریشن تیسرے روز بھی مسلسل جاری رہے، پاک بحریہ کے جہاز سیف پر موجود ہیلی کاپٹر نے پانچ دن سے پھنسے ایک خاندان کو ریسکیو کر لیا۔
ریسکیو کیے گئے خاندان میں سات ماہ کا بچہ بھی شامل تھا ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مقامی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران عملے نے اونچے سیلابی پانی میں گھرے متاثرین کو گھروں کی چھتوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
مشکل موسم اور شدید سیلابی صورتحال کے باوجود ریسکیو آپریشن کامیابی سے جاری رکھا گیا۔ پاک بحریہ کا جہاز سیف سری لنکا میں اپنی تعیناتی کے دوران سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مختلف امدادی سرگرمیاں سرانجام دے رہا ہے، جن میں ریسکیو، ریلیف اور طبی معاونت شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی یہ انسانی ہمدردی پر مبنی کوششیں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دیرینہ دوستی، علاقائی یکجہتی اور باہمی تعاون کے مضبوط عزم کی نمائندگی کرتی ہیں۔