محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ن لیگ پی پی اختلافات کے خاتمے پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
کراچی:
وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے اس موقع پر وفاقی حکومت کا اہم پیغام بلاول بھٹو زرداری کو پہنچایا۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات اور اختلافات پر بھی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں مصالحتی کردار ادا کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملک میں سیاسی استحکام اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اعصام الحق قریشی کی ملاقات
روزینہ علی : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی کی ملاقات،اعصام الحق نے ایشیا کپ میں محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا۔
اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل فوری حل کرنے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ٹینس کے فروغ کے لئے ٹینس فیڈریشن کو پورا سپورٹ کریں گے۔
اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹینس کے ٹیلنٹ کے فروغ کے لئے ٹینس فیڈریشن کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔
دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق
کرکٹ ہو ٹینس یا کوئی اور کھیل کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو جوڑتے ہیں۔