اسلام آباد  : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی سائبر سکیورٹی ٹیم نے شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی میں ملوث جعلی ویب سائٹ بند کر دی۔ترجمان نادرا کے مطابق سائبر سکیورٹی ٹیم نے idtracking.online نامی جعلی ویب سائٹ بند کر دی جو اتھارٹی کے نام کا غلط استعمال کرتے ہوئے شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر رہی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ نادرا نے جعلی ویب سائٹس کے خلاف اپنی مہم کے تحت گزشتہ ایک سال میں 100 سے زائد ویب سائٹس بند کی ہیں جو اتھارٹی کے نام کا غلط استعمال کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی معلومات کیلیے نادرا کے سوشل میڈیا کے ذریعے وقتاً فوقتاً پیغامات جاری کیے جاتے ہیں اور اتھارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ پیغام مستقل موجود ہے کہ شہری کسی ایسی ویب سائٹ پر اپنی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نادرا کی صرف ایک ہی آفیشل ویب سائٹ www.

nadra.gov.pk ہے، شہری رجسٹریشن کی آن لائن خدمات کیلیے صرف نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں، ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد شہری اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں اور روزانہ 10 ہزار سے زائد شہری اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔نادرا نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی دوسری ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر اپنی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جعلی ویب سائٹ ذاتی معلومات

پڑھیں:

ٹی سی ایس ملازم کی جانب سے حساس بینک ڈیٹا کے غلط استعمال کا انکشاف، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ایسا واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کس طرح ٹی سی ایس میں کام کرنے والے ایک ملازم نے کورئیر سروس کے ذریعے حاصل کردہ معلومات کا غلط استعمال کیا۔ اس واقعہ کی وائرل ویڈیو نے ڈیٹا سیکیورٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور واضح کیا کہ صارفین کے بینک اور دیگر حساس ڈیٹا کا تحفظ کس قدر ضروری ہے۔

وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سکندر نامی شخص نے ایچ بی ایل کے ڈیبٹ کارڈ پر موجود معلومات نکال کر ایک خاتون کو مسلسل ہراساں کیا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے اس معاملے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی، تاکہ اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل کو اجاگر کیا جا سکے۔

اب خود بتائیں ان جیسے نامرادوں کا کیا علاج ہونا چاہئے..! TCS پہلے اپنے اسٹاف کو Proper ٹریننگ دو پھر انہیں کام پر لگاؤ.. pic.twitter.com/iRWjsmxsO5

— Ather Salem® (@Atharsaleem01) November 26, 2025

متاثرہ شخص کے مطابق، سکندر نے ان کی بیوی کو مسلسل میسجز بھیجے اور گزشتہ دنوں ملاقات کے لیے بھی آئے لیکن وہ اصل میں میری بیوی نہیں مجھ سے بات کر رہا تھا جس کا اسے اندازہ نہیں ہوا۔ ویڈیو بنانے والے نے سکندر کے والد سے بات بھی کی اور سکندر سے سوال کیا کہ کیا ان کے ساتھ بدتمیزی ہوئی یا انہیں مارا گیا، جس کا جواب سکندر نے نفی میں دیا۔

ویڈیو بنانے والے کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ٹی سی ایس اور ایچ بی ایل کو بھیجی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو یہ باور کرایا جا سکے کہ حساس معلومات اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال سنگین نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔ ویڈیو میں مزید بتایا گیا کہ سکندر نے متاثرہ شخص سے کہا کہ معاملہ ختم کر دیا جائے کیونکہ ان کی بہن کی شادی قریب ہے۔ تاہم ویڈیو بنانے والے نے واضح کیا کہ یہ ایک مثال کے طور پر پیش کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں کورئیر سروسز یا بینکوں میں حساس معلومات کے غلط استعمال سے لوگ باز رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹی سی ایس حساس معلومات ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  •  شہریوں کا ڈیٹا چوری کرنے والی ویب سائٹ بند
  • نادرا نے شہریوں کو جعلی ویب سائٹ سے خبردار کردیا
  • خیبر پختونخوا: جعلی اور مضر صحت دودھ بنانے والا بڑا نیٹ ورک بے نقاب
  • ٹی سی ایس ملازم کی جانب سے حساس بینک ڈیٹا کے غلط استعمال کا انکشاف، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • نادرا نے عوام کو خبردار کر دیا
  • شہری سے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنیوالا ذاتی ڈرائیور نکلا
  • کیا نادرا نے برطانیہ میں نئی ویب سائٹ لانچ کی ہے؟
  • ایکس پر وی پی این استعمال کرنے کی معلومات اب سب کو نظر آئیں گی
  • نادرا نے نئی سہولت متعارف کروا دی، سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کریں