data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251021-08-17
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے بلاول ہائوس کراچی میں ملاقات کی۔ جس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین حالیہ دنوں میں پنجاب میں پیدا ہونے والی صورت حال اور حکومتی کارروائی پرگفتگو ہوئی۔ بات چیت میںافغان مہاجرین کے سندھ سے انخلا سے متعلق معاملات اور حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔دوران گفتگو وزیرداخلہ نے بلاول زرداری سے کہا کہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، وفاقی حکومت اسے اعتماد میں لے کر قومی پالیسیاں تشکیل دے گی۔ملاقات کے دوران وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کے طریقوں پر غورکیا گیا۔اس موقع پر اس توقع کا بھی اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن ) اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے مابین حالیہ رابطوں کے ذریعے بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔دریں اثنا بلاول زرداری سے سندھ میں امور بلدیات کے وزیر ناصر حسین شاہ نے بھی ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ بلاول زرداری نے ہدایت کی کہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر کرتے ہوئے ادارے کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے۔بلاول زرداری سے سندھ میں محنت و افرادی قوت کے محکموں کے وزیر سعید غنی نے بھی ملاقات کی، جہاں مزدوروں، کسانوں کے حوالے سے فلاحی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔ بلاول زرداری سے پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ نے بھی ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان کی سیاسی اور انتظامی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کو امجد ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان میں امن وامان کی صورت حال پر بھی بریفنگ دی۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلاول زرداری سے ملاقات کی

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا