زرداری فارمولا کامیاب، کچہ ایریا کے درجنوں مبینہ ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر تیار
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی سندھ کے کچہ کے ایریا میں قیام امن سے متعلق اجلاس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، جرائم میں ملوث درجنوں مبینہ ملزمان، ڈاکو سرینڈر کرنے کو تیار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مبینہ ڈاکو ہتھیار ڈالنے اور مجرمانہ سرگرمیوں سے کنارہ کشی کو تیار ہوئے ہیں، سندھ کابینہ نے رواں ماہ ہی مجرمانہ سرگرمیاں ترک کرنے والے ڈاکوئوں کے لیے پالیسی کی منظوری دی تھی۔
پہلے مرحلے میں لاڑکانو ڈویژن کے کچہ ایریا کے مبینہ ڈاکو سرینڈر کو تیار ہوئے ہیں، سرینڈر کرنے والوں میں خطرناک مبینہ ڈاکو بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوئوں میں کچھ کے سر کی قیمت بھی مقرر تھی، غیر مسلح ہونے والے مبینہ ڈاکوئوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں 45سے زائد ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر تیار ہیں، حکومت ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوئوں کے بچوں، اہل خانہ کے لیے باعزت روزگار کا انتظام کرے گی۔ سرینڈر کرنے والے مبینہ ڈاکوئوں کے اہل خانہ کو آسان قرضے، کاروبار، آمدن کے زرائع دیئے جائیں گے، پالیسی کے مطابق سندھ حکومت کچہ ایریا میں صحت، تعلیم، بنیادی انفراسٹرکچر کے لیے ترجیحی کام کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہتھیار ڈالنے مبینہ ڈاکو ڈاکوئوں کے کے مطابق
پڑھیں:
شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔ شہباز شریف نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔