لاہور؛ گلے میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس) نواں کوٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار کے گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 21 سالہ نعمان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جو دم توڑ گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس، پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں، مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں، خونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں، دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں، شہری کسی بھی مقام پر پتنگ بازی کی صورت میں 15 پر اطلاع دے کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5967 ملزمان گرفتار، 5784 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 5لاکھ 29 ہزار 814 پتنگیں، 21 ہزار 301 ڈور چرخیاں برآمد، 5362 کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔

صوبائی دارالحکومت میں 1654 ملزمان گرفتار، 1620 مقدمات درج، 35420 پتنگیں، 1753 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے 21 سالہ نعمان کے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی جبکہ غیر قانونی پتنگ بازی کے واقعے پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی کی پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی کی پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان میں مستحق خاندانوں کے معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز وزیراعظم نے سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی چھبیسویں آئینی ترمیم کیس، ہمارا تحمل دیکھئے، ہم مسلسل بیٹھے یہاں جھوٹ سن رہے ہیں، جسٹس امین الدین خان وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے ، شرجیل میمن TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل سوار ڈور پھرنے سے پتنگ بازی

پڑھیں:

بھارت میں دیوالی کی آتش بازی کے باعث لاہور اور قصور میں شدید سموگ، پنجاب حکومت متحرک

بھارت میں دیوالی کی آتش بازی اور پرالی جلانے کے باعث لاہور اور قصور میں سموگ کی شدت بڑھ گئی ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت کے 5 شہروں سے پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آلودہ ہوائیں لاہور کے فضائی معیار کو متاثر کر رہی ہیں۔ امرتسر، فیروزپور، پٹیالہ، گرداسپور، سنگرور، بھٹنڈہ، موگہ، برنالہ، مانسہ اور فریدکوٹ سے آنے والی ہوائیں پاکستانی شہروں میں آلودگی لا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور آلودہ ترین شہر، ’یہ پنجاب حکومت کر کیا رہی ہے؟‘

پنجاب پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق بھارتی پنجاب میں ستمبر اور اکتوبر کے دوران تقریباً 30 لاکھ ہیکٹر رقبے پر چاول کی کٹائی ہوتی ہے، جبکہ 663 دیہات پرالی جلانے کے عمل میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ لاہور میں مشرق سے مغرب کی سمت تقریباً 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں زہریلے ذرات فضا میں پھیلا رہی ہیں، جو خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے سموگ کے خلاف وسیع پیمانے پر اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ لاہور میں مختلف مقامات پر پانی کا مسلسل چھڑکاؤ جاری ہے، جبکہ زیادہ آلودگی والے علاقوں میں اینٹی سموگ گنز کام کر رہی ہیں۔ لاہور کے داخلی راستوں پر چیکنگ اور نگرانی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب: اسموگ کے خاتمے کے لیے سول ڈیفنس رضاکاروں کی بڑی تعداد میں رجسٹریشن

واسا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ایل ڈی اے اور پی ایچ اے کی ٹیمیں متحرک ہیں۔ تعمیراتی سائٹس پر بھی پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے تاکہ دھول فضا میں شامل نہ ہو۔ ای پی اے فورس بھٹوں اور صنعتوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ اینٹی سموگ آپریشن میں شریک ہے۔

24 گھنٹے سیکٹورل مانیٹرنگ جاری ہے جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس فورکاسٹ سے شہریوں کو مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق سموگ سے بچاؤ کے لیے حکومت کی تمام سیکٹورل مشینری پوری طرح متحرک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب حکومت دیوالی سموگ

متعلقہ مضامین

  • لاہور: پتنگ کی ڈور سے نوجوان جاں بحق، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم
  • لاہور: پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی، ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق
  • اورنگی ٹاؤن میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
  • تیز رفتار ٹرین کی موٹر سائیکل سے ٹکر؛ کمسن بچی اور نوجوان جاں بحق
  • بھارت میں دیوالی کی آتش بازی کے باعث لاہور اور قصور میں شدید سموگ، پنجاب حکومت متحرک
  • حکومت کا پتنگ بازی کیلئےقانون میں ترامیم کانیاڈرافٹ تیار
  • پشاور میں موٹرسائیکل سوار خاتون نوجوان سے موبائل چھین کر فرار
  • پشاور: برقعہ پوش موٹرسائیکل سوار خاتون نے نوجوان سے موبائل چھین لیا، ویڈیو وائرل
  • پشاور: موٹر سائیکل سوار برقعہ پوش کی رہزنی، سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل