محمد اورنگزیب نے ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ دے دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پچھلےسال اسلام آباد ایئرپورٹ اور پی آئی اے کو پرائیوٹائز نہیں کر سکے، نومبر کےآخر تک پی آئی اے پرائیوٹائز ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ایک بار پھر نومبر کے آخر تک پی آئی اے پرائیوٹائز کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دسمبر تک آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوجائے گا، آئی ایم ایف پروگرام کو پرفارمنس کی بنیاد پر آگے لے کر جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے، درآمدات میں گڈ اور بیڈ امپورٹ میں فرق کرنا ضروری ہے، ٹریڈیشنل ایکسپورٹ سیکٹر اور نیو اکانومی میں بھی فرق ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ شرح سود مسلسل نیچے کی طرف آ رہا ہے، ہم نے ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہے، پچھلے سال ہم نے 26 فیصد ٹیکس ریونیو بڑھایا، میں آج بھی پرامید ہوں پالیسی ریٹ مزید کم ہوگا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اہداف میں کوئی ترمیم نہیں کی جائے گی ہم پرعزم ہیں، تمام سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں آنا پڑے گا، غیردستاویزی اکانومی میں ٹوبیکو، بیوریج اور سیمنٹ سب آتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پچھلےسال اسلام آباد ایئرپورٹ اور پی آئی اے کو پرائیوٹائز نہیں کر سکے، نومبر کےآخر تک پی آئی اے پرائیوٹائز ہو جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب کہنا تھا کہ پی آئی اے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔