مذہبی جماعت کا احتجاج، لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 624 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد پنجاب بھر میں ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 624 ہوگئی ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس کا اب بھی ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق پنجاب بھر سے 5100 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن، 2500 سے زائد افراد زیر حراست
پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے ایک مذہبی جماعت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے، جس کے دوران اب تک 2500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق لاہور سے سب سے زیادہ 251 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی بڑی تعداد میں گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ گوجرانوالہ سے 135، شیخوپورہ سے 178، سیالکوٹ سے 128، گجرات سے 80، راولپنڈی سے 196 اور منڈی بہاءالدین سے 210 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اٹک اور صادق آباد سمیت دیگر اضلاع سے بھی گرفتاریوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے حملوں اور پرتشدد کارروائیوں کے بعد صوبے بھر کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 76 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک پولیس انسپیکٹر شہید جبکہ 250 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔ صرف لاہور میں 142 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ شیخوپورہ میں 48 اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید کارروائیاں جاری رہیں گی، اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔