پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈان جاری، 2500 سے زائد افراد زیرحراست
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈان جاری، 2500 سے زائد افراد زیرحراست WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈان میں اب تک 25 سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاہور سے 251 افراد ،گوجرانوالہ سے 135، شیخوپورہ سے 178 اور سیالکوٹ سے 128 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
گجرات سے 80، راولپنڈی سے 196 اور منڈی بہاالدین سے 210 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ اٹک اور صادق آباد سے بھی مذہبی جماعت کے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کیے گئے ہیں، مظاہرین کے حملوں میں ایک پولیس انسپیکٹر شہید اور 250 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔لاہور میں سب سے زیادہ 142 افسران اور اہلکار زخمی ہوئے، مظاہرین کے حملوں سے شیخوپورہ میں 48 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی:ناردرن بائی پاس پرافغان بستی میں آپریشن، 300 سے زائدغیرقانونی مکانات اور دکانیں مسمار کراچی:ناردرن بائی پاس پرافغان بستی میں آپریشن، 300 سے زائدغیرقانونی مکانات اور دکانیں مسمار نوجوانوں میں بے چینی،جین زی اور فوج کی خاموش حمایت ،دنیا کے مختلف ممالک میں حکومتوں کی چھٹی حماس نے خود ہتھیار نہ ڈالے تو ہم طاقت کے ذریعے غیرمسلح کردیں گے؛ ٹرمپ عالمی مثبت جائزے پاکستانی معیشت میں پیشرفت کا ثبوت ہیں، وفاقی وزیر خزانہ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی طالبان کی درخواست پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈان پولیس کا
پڑھیں:
مریدکے: مذہبی جماعت کے کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک ایس ایچ او شہید، 48 اہلکار زخمی ہوئے
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاصوبۂ پنجاب کے شہر مریدکے کی صورتحال سے متعلق پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کروادیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق مریدکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گروہ کو منتشر کرنے کی کارروائی شروع ہوئی تو مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پتھراؤ اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آن ڈیوٹی ایک ایس ایچ او شہید جبکہ 48 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پنجاب پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی جان کے دفاع میں محدود کارروائی کرنا پڑی، مذہبی جماعت کے 3 کارکن اور ایک راہگیر جاں بحق ہوا جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، انتشار پسند گروہ کو منتشر کر دیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے کہا کہ مذہبی جماعت کی فائرنگ سے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔
لاہور، اسلام آباد صوبائی دارالحکومت لاہور کے ڈی...
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق انتشار پسند گروہ نے 40 سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگائی، قانون نافذ کرنے والوں نے متعدد انتشار پسند لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔