خاقان شاہنواز کی عاطف اسلم پر تنقید، کانٹینٹ نقل کرنے کا الزام عائد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
گلوکار عاطف اسلم ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور مزاحیہ ویڈیوز کے باعث ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ دنیا بھر میں مقبول گلوکار، جو دو دہائیوں سے اپنی آواز کے جادو سے کروڑوں مداحوں کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں، اب انسٹاگرام پر مختلف طرز کا کانٹینٹ بنا کر نیا تجربہ کر رہے ہیں۔
تاہم اداکار اور کنٹینٹ کریٹر خاقان شاہنواز نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف اسلم کے اس نئے انداز پر تنقید کی ہے۔ خاقان نے کہا کہ انہیں عاطف اسلم کے مزاحیہ کانٹینٹ بنانے پر اعتراض نہیں، لیکن گلوکار دیگر چھوٹے تخلیق کاروں کا کانٹینٹ کاپی کر رہے ہیں جنہیں انہوں نے کوئی کریڈٹ نہیں دیا۔
خاقان شاہنواز کے مطابق بطور کانٹینٹ کریٹر وہ سمجھتے ہیں کہ دوسروں کے آئیڈیاز استعمال کرتے وقت ان کا اعتراف اور انہیں کریڈٹ دینا ضروری ہے۔ اگر عاطف اسلم نے بالکل نیا اور خود تخلیق کردہ کانٹینٹ بنایا ہوتا تو وہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے۔
خاقان شاہنواز کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر عاطف اسلم کے مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ گلوکار کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ عاطف اسلم کے کانٹینٹ کو بےحد پسند کرتے ہیں اور آج کل سوشل ٹرینڈز پر ہر ایک کریٹر ہی ویڈیو بناتا ہے جس پر کوئی اعتراض نہیں کیا جانا چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خاقان شاہنواز عاطف اسلم کے
پڑھیں:
وفاق اور پنجاب سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہا‘مزمل اسلم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی۔اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختو نخوا حکومت نے زرعی نقصانات کے معاوضے ادا کر دیے ہیں، سیلاب 2025 ء سے ملک بھر میں 40 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور کل معاشی نقصان کا تخمینہ 822 ارب روپے لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 631 ارب، خیبرپختونخوا میں 51ارب اور سندھ میں 32 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، کپاس کی 30 سے 34 لاکھ گانٹھیں اور گنے کی 13 سے 33 لاکھ ٹن پیداوار متاثر ہوئی جبکہ چاول کی پیداوار میں 6 سے 12 لاکھ ٹن تک کمی آئی ہے۔مزمل اسلم نے خبردار کیا کہ سیلابی نقصانات کے باعث برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں ملکی جی ڈی پی میں تقریبا 1 فیصد کمی متوقع ہے۔