سٹی42: پنجابب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے متعلق بہت بڑی پیش روفت ہوئی ہے۔

  الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی الیکشن پر کام روک دیا اور بلدیاتی حلقہ بندیوں سے متعلق اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ پنجاب کی حکومت کو نئے اکیٹ کے تحت حلقہ بندی رولز کی تکمیل کے لئے چار ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج اعلان کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات پر غور کیا گیا  اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بلدیاتی الیکشن نئے قانون کے تحت ہوں گے۔ نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ پنجاب اسمبلی نے حال ہی میں منطور کیا ہے اور اس کو گورنر کی منطوری سے ان ایکٹ بھی کر دیا گیا ہے۔ اس لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 از خود منسوخ ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا پنجاب مین  بلدیاتی الیکشن کروانے کی غرض سے گزشتہ حکم لوکل گورنمنٹ ایکٹ  2022 کے تحت جاری ہوا تھا۔ اب الیکشن کمیشن نئے قانون کے تحت بلدیاتی الیکشن کی سرگرمی  کرے گا۔ 

ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹوں کی قیمتوں میں کمی

الیکشن کمیشن کے اجاس میں نوٹ کیا گیا کہ اب  پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025  نافذ ہو چکا ہے۔ نئے ایکٹ کے نفاذ سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہوگیا ہے۔

اس سبب سے الیکشن کمیشن آٖ پاکستان نے پرانے ایکٹ کے تحت جاری حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن واپس لینے اور نئے ایکٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ منسوخ ہو چکے قانون کے تحت مزید کوئی بھی سرگرمی  اقدام سیکشن 219 کی خلاف ورزی ہوگی، پنجاب حکومت کو حلقہ بندی رولز کی تکمیل کے لیے 4 ہفتے کی مہلت دے دی جس میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

سموگ کے پیش نظر صفائی ورکرز کیلئے  ماسک پہننا لازمی قرار

حلقہ بندی رولز کی تکمیل 4 ہفتوں میں مکمل نہ ہونے پر معاملہ سماعت کے لیے مقرر ہوگا۔

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لوکل گورنمنٹ ایکٹ بلدیاتی الیکشن الیکشن کمیشن کے تحت

پڑھیں:

’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔

گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟

عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔

ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن