الیکشن کمیشن کا پنجاب بلدیاتی انتخابات نئے قانون کے تحت کروانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی الیکشنز پر کام روکتے ہوئے حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات پر غور کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بلدیاتی الیکشنز نئے قانون پر ہوں گے۔
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا اور گورنر پنجاب نے بھی نئے ایکٹ کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہوگیا۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ پرانے ایکٹ کے تحت جاری حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا اور نئے ایکٹ کے تحت ہی بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
علی ظفر کو امریکا میں ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پرانے قانون کے تحت اقدام سیکشن 219 کی خلاف ورزی ہوگی، پنجاب حکومت کو حلقہ بندی رولز کی تکمیل کے لیے 4 ہفتے کی مہلت دے دی جس میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
حلقہ بندی رولز کی تکمیل 4 ہفتوں میں مکمل نہ ہونے پر معاملہ سماعت کے لیے مقرر ہوگا۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن کیا گیا کے تحت
پڑھیں:
ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کروانے کیلئے ڈرونز کیمروں کا استعمال شروع
راولپنڈی:راولپنڈی میں ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کروانے کیلئے ڈرونز کیمروں کا استعمال شروع کردیا گیا۔
سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم کے مطابق قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر رش اور گنجان علاقوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔
فرحان اسلم نے کہا کہ ڈرونز کی نشاندہی پر ٹریفک وارڈنزفوری کاروائی کریں گے، کم عمر ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ، ون وے کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔
سی ٹی او نے کہا کہ قانون شکن عناصر کیخلاف سخت اور بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے، زیرو ٹالرنس کی بدولت ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیوں میں واضح کمی ہوئی۔
انکا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین میں ترمیم شہریوں کے تحفظ کیلئے گی گئی ہے، قانون پسند اور مہذب شہری چالانوں سے محفوظ ہیں، ٹریفک پولیس کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے، حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔