لاہور:

الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی الیکشنز پر کام روکتے ہوئے حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات پر غور کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بلدیاتی الیکشنز نئے قانون پر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا اور گورنر پنجاب نے بھی نئے ایکٹ کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہوگیا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ پرانے ایکٹ کے تحت جاری حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا اور نئے ایکٹ کے تحت ہی بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پرانے قانون کے تحت اقدام سیکشن 219 کی خلاف ورزی ہوگی، پنجاب حکومت کو حلقہ بندی رولز کی تکمیل کے لیے 4 ہفتے کی مہلت دے دی جس میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

حلقہ بندی رولز کی تکمیل 4 ہفتوں میں مکمل نہ ہونے پر معاملہ سماعت کے لیے مقرر ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن کے تحت

پڑھیں:

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات نئے ایکٹ کے تحت کرانے کافیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات نئے ایکٹ کے تحت کرانے کافیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات نئے منظور ہونے والے قانون کے تحت کرائے گا۔

اس سے پہلے لوکل گورنمنٹ ایکٹ2022کے تحت انتخابات کا تحریری فیصلہ جاری ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق  پنجاب اسمبلی نے گزشتہ ہفتے لوکل گورنمنٹ بل منظور کیاتھا،نئے قانون کے تحت ہر یونین کونسل میں 9کونسلرز براہ راست منتخب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے پاس انتخابی نشان نہیں ۔پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدوار نہیں لا سکے گی۔

سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن درخواست ؛تینوں درخواست گزاروں نے درخواست سے لاتعلقی کااظہار

ذرائع کے مطابق جیتنے والے آزاد امیدوار تحریک انصاف کو جوائن بھی نہیں کر سکیں گے،نئے قانون کے مطابق منتخب کونسلرز کیلئے 30دن میں پارٹی شمولیت لازمی ہوگی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار، الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے لیا
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا شیڈول واپس لے لیا
  • پنجابب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے متعلق بہت بڑی پیش روفت
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی حلقہ بندیوں، ڈی مارکیشن رولز کیلئے 4 ہفتے دیدے
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت کرانے کا فیصلہ
  • الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات نئے ایکٹ کے تحت کرانے کافیصلہ
  • گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دیے