Nawaiwaqt:
2026-07-24@07:31:27 GMT

نئی دہلی کے بعد لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

نئی دہلی کے بعد لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار

لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا ہے، صوبائی دارالحکومت کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 266 تک پہنچ گیا، جس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ عسکری 10 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 414، سید مراتب علی روڈ پر 424 اور ڈی ایچ اے میں 328 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ ماحولیات کے مطابق بھارت میں دیوالی کے موقع پر پیدا ہونے والی آلودہ ہوائیں پنجاب کے شہروں میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت کئی علاقوں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایمرجنسی ایکشن پلان کے تحت دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں اور کھلی جگہوں پر کوڑا جلانے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے جو فضائی آلودگی میں اضافہ کا باعث بن رہے ہیں۔ ادھر بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 680 تک جا پہنچا۔ دہلی کی آلودگی کے اثرات سرحد پار پنجاب کے شہروں تک پہنچنے لگے ہیں، جس سے لاہور میں دھند اور سموگ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ سموگ مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر نے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ماسک کے لازمی استعمال اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا