لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ایک بار پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 266 تک جا پہنچا، فضا میں بڑھتی ہوئی سموگ کی وجہ سے پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ عسکری 10 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 414 ریکارڈ کیا گیا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 424 اور ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 328 تک جا پہنچا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث آلودہ ہوائیں پنجاب کے مختلف شہروں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان کو فعال کیا گیا ہے، ایمرجنسی ایکشن پلان کے تحت صوبے میں ناصرف دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، بلکہ اس کے ساتھ ہی بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کو بھی فوری بند کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ بھارت کا شہر نئی دہلی آج دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا جہاں کا اے کیو آئی 680 تک ریکارڈ کیا گیا ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا، نئی دہلی کی آلودگی کے باعث لاہور میں بھی دھند اور سموگ بڑھ رہی ہے اور لاہور میں شدید سموگ کا خدشہ بڑھ چکا ہے، اس صورتحال میں شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے پیش نظر موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا، اس حوالے سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے ہوائیں لاہور کا رخ کررہی ہیں، اسی طرح ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر کو بھی بھارت سے آنے والی فضائی آلودگی متاثر کررہی ہے، تعمیراتی مقامات، سامان لانے والی گاڑیوں کو ڈھانپنے کی ہدایت دی گئی ہیں، موٹر سائیکل پر سفرکرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے جب کہ گاڑیوں کے شیشے اوپر رکھے جائیں، گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بھی بند رکھیں، دوپہر ایک سے 5 بجے کے درمیان ہوا میں معمولی بہتری متوقع ہے تاہم دوپہر میں آسمان صاف لیکن ہلکی دھند رہے گی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایمرجنسی ایکشن پلان ا لودہ ترین شہر دیا گیا گیا ہے

پڑھیں:

لاہور: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر

لاہور میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 25 نومبر تا 29 نومبر تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے مقابلوں میں حصہ لیا۔

چار روزہ چیمپئن شپ کے دوران ہونے والے 21 سنسنی خیز مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

چیمپئن شپ میں پاکستانی اور غیر ملکی مہمان باکسنگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوئے۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے تھائی باکسر جکراوت کو شکست دے کر ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اختتامی تقریب میں کہنا تھا کہ میں پاک فوج کی عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جن کے تعاون سے یہ چیمپئن شپ ممکن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان کی اسپورٹس سافٹ پاور اور خطے میں باکسنگ کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عالمی سطح کے ان مقابلوں کے انعقاد سے پاکستان میں باکسنگ جیسے کھیلوں کومزید فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • انڈس ڈولفن کی بقا کیلئے نئی پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں انڈس ڈولفن کے تحفظ کے لیے نئی حکمتِ عملی کی تیاری
  • آئی ایم ایف کی کرپشن رپورٹ چارج شیٹ قرار، حکومت نے کرپشن ایکشن پلان کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دیدی
  • مریم نواز نے کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان طلب کرلیا
  • پاکستان میں متعدد ائیرپورٹس غیر فعال، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا
  • کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار، ایکشن پلان تیار کرنے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دیدی، حکومت
  • شدید دھند، موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند
  • بھاری ٹریفک جرمانوں کیخلاف ہڑتال کا اعلان
  • ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ہے، مریم اورنگزیب
  • لاہور: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر