الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں معزز ممبرانِ کمیشن، سیکرٹری اور سینئر افسران نے شرکت کی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے کمیشن کو جامع بریفنگ دی گئی۔
پنجاب میں ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا
دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، گورنر پنجاب نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ کے ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہوگیا۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دسمبر میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا، الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو مزید 4 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے پنجاب بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا کام روک دیا۔
بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول واپس لینے کا فیصلہ پنجاب حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔
بھارت کو ایشیاء کپ ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دیئے جانے کا امکان
اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت کرانے کا فیصلہ کر لیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت دیا گیا حلقہ بندی کا شیڈول واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو حلقہ بندی اور ڈیمارکیشن رولزکیلئے 4 ہفتے دے دیئے، حلقہ بندی اور ڈیمارکیشن رولز کیلئے دی گئی مہلت میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا، حکام کے مطابق مقررہ مدت میں کام نہ ہوا تو معاملے کی سماعت کرکے مناسب فیصلہ کریں گے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ پنجاب میں بلدیاتی بلدیاتی انتخابات بلدیاتی الیکشن کرانے کا
پڑھیں:
این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی تاریخ کا اعلان
—فائل فوٹوالیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ این اے 251 شیرانی ژوب قلعہ سیف اللّٰہ میں 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 18 دسمبر کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے جے یو آئی کو دھچکا، NA-251سے رہنما کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدمالیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 251 سے کامیاب امیدوار سید سمیع اللّٰہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن بلوچستان کے فیصلے کی روشنی ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔