اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عدالتی حکم معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق حکم کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے، سنگل بینچ کے اُس حکم کو معطل کر دیا جس میں 120 روز میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ سنگل بینچ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پراپرٹی ٹیکس کیس میں فیصلہ دیتے ہوئے حکومت کو چار ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
سنگل بینچ نے اپنے فیصلے کے پیراگراف 29 میں یہ ہدایت شامل کی تھی۔

ایم سی آئی (میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد) کی جانب سے کاشف ملک ایڈوکیٹ نے انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی، جس میں پراپرٹی ٹیکس سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔
ایم سی آئی نے مجموعی طور پر 16 اپیلیں دائر کی تھیں جن پر عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ دیا۔

ڈویژن بینچ کے حکم کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق عملدرآمد فی الحال روک دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق کیس، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق کیس، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان لوگوں کو پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے اسٹاک میں لگانا چاہیے، سپریم کورٹ تاریخی بلندی پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ انسداد دہشتگردی عدالت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو پیشی کا حکم عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں واٹس ایپ پر 10 گواہوں کے بیان چیلنج کردیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات کرانے میں بلدیاتی انتخابات اسلام آباد میں

پڑھیں:

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کئی اہم  عدالتی کارروائیاں منسوخ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں کئی اہم عدالتی کارروائیاں منسوخ رہیں۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا خصوصی ڈویژن بنچ جو ٹیکس سے متعلق کیسز سنتا ہے دوبارہ منسوخ ہو گیا۔ جسٹس محمد آصف کی عدالت کی بھی کاز لسٹ منسوخ رہی جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو نے صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت کی اور ان کی عدالت کی ریگولر اور سپلیمنٹری کاز لسٹ بھی منسوخ رہی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان طویل رخصت پر چلے گئے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان طویل رخصت پر، بنچز میں تبدیلیاں
  • وفاقی دارالحکومت میں ہر ماہ کے پہلے ہفتہ کے روز تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • کوئٹہ کا میئر بھی مسلم لیگ (ن) سے ہوگا، رکن اسمبلی جمال شاہ کاکڑ
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار
  • دیوانی مقدمات میں عدالتی فیس بڑھانے کے خلاف کیس، سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت تک التوا دے دیا
  • عوام کے بنیادی مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات ہیں: گورنر پنجاب
  • مسلم لیگ ن کا عابد شیرعلی کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ ،باضابطہ طور پر ٹکٹ جاری
  • اسلام آباد میں پہلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا حتمی فیصلہ، پی سی بی اور سی ڈی اے کا مشترکہ منصوبہ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں کئی اہم  عدالتی کارروائیاں منسوخ