اسلام آباد: گرین بیلٹ پر چڑھنے والی یونیورسٹی کی بس میں متعدد گاڑیاں جاگھسیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد میں حادثے کا شکار ہونے والی یونیورسٹی کی بس سے متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی شاہراہ فیصل پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گرین بیلٹ پر چڑھ گئی۔
اچانک پیش آنے والے حادثے کے باعث عقب سے آنے والی تقریباً 5 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔
پولیس کے مطابق حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں، فوری طور پر بس کو حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ٹی آئی دور میں وکلاء سے ناروا سلوک کیا گیا: اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء کمپلیکس اور فیسلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ اعظم نذیر تارڑ نے خطاب میں کہا ہے کہ وکلاء کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، حکومت وکلاء کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء کا کردار بہت اہم ہے۔ پی ٹی آئی دور میں وکلاء کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔