مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ حسن مس گرینڈ انٹرنیشنل 2025 کے دوران مقابلے میں شریک ایک ماڈل سے ایسی غلطی ہوگئی جس نے اسے ہزاروں لوگوں کے سامنے شرمندہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایونٹ کے دوران جب فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب امیدواروں کے نام پکارے جا رہے تھے، تو پاناما سے تعلق رکھنے والی ماڈل اسامر یہ سمجھ بیٹھی کہ اس کا نام لیا گیا ہے اور وہ جوش میں آگے بڑھ کر داد وصول کرنے اسٹیج کے فرنٹ پر پہنچ گئی۔
تاہم اسے شرمندہ کا سامنا ہوا جب اعلان کرنے والے میزبان نے دوبارہ فائنلسٹ کا نام دہرایا چند لمحوں بعد پاناما کی ماڈل اسامر کو احساس ہوا کہ دراصل منتخب ہونے والی امیدوار مس پیراگوئے کی ماڈل ہیں جس پر اسے شرمندگی کا سامنا کرتے ہوئے منہ لٹکا کر واپس پیچھے جانا پڑا۔
At the Miss Grand International pageant, the contestant from Panama caused an awkward moment when she thought her country’s name had been called, but it was actually Miss Paraguay who was announced.
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
کچھ صارفین نے اسامر کے جذباتی ردعمل پر ہمدردی کا اظہار کیا، جب کہ دیگر نے اسے مقابلے کی ’تاریخ کی سب سے دلچسپ غلطیوں میں سے ایک‘ قرار دیا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت: پولیس رویے سے تنگ 24 خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی لیا،ویڈیو وائرل
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کے رویے سے تنگ دو درجن خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں خواجہ سراؤں کی اجتماعی خودکشی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں تقریباً 24 خواجہ سراؤں کو ایک ساتھ زہریلا فنائل پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ خواجہ سرا دو افراد کی جانب سے ایک خواجہ سرا کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، تاہم پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر خواجہ سراؤں نے احتجاجاً فنائل پی کر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔
فنائل پینے والے تمام خواجہ سراؤں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تمام مظاہرین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور ان کی گرفتاری کے بعد مزید کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔ دوسری جانب معاملہ سامنے آنے پر بھارت کے مختلف شہروں میں خواجہ سرا کمیونٹی کی جانب سے متاثرہ افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔
24 TRANSGENDERS ATTEMPT MASS SUICIDE
Drinking drain cleaner and then tried to self immolate.
Chilling act reportedly in protest over inaction related to rape case against group’s member.#India #Lgbtq #news #NewsUpdate pic.twitter.com/QPQu0ezzix
— Warren Thornton (@ThorntonWa47373) October 18, 2025