جاپان میں چین کی ناقد پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی پارلیمان نے آئرن لیڈی کے نام سے مشہور چین کی ناقد سانائے تاکائیچی کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم مقرر کر دیا۔ ان کا انتخاب آخری وقت میں ہونے والے ایک سیاسی اتحاد کے نتیجے میں ممکن ہو سکا۔ سنائے تاکائیچی ایوان زیریں میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں غیر متوقع طور پر بہت کم اکثریت حاصل کر سکی تھیں۔ دوسرے مرحلے میں اپنے انتخاب کے بعد چہرے پر سنجیدگی سجائے 64 سالہ سانائے ایوان میں کئی بار ارکان کے سامنے کھڑی ہوئیں اور جھک کر انہیں تعظیم پیش کی۔ ایوان زیریں سے کامیابی کے بعد ایوان بالا نے بھی ان کے حق میں ووٹ دیا۔ تاکائیچی جاپانی بادشاہ سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گی۔ اس سے قبل وہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی)کی سربراہ منتخب ہوئی تھیں، جو کئی دہائیوں تک لگاتار حکومت کرنے کے بعد حمایت کھو رہی ہے۔ پیر کے روز سانائے تاکائیچی اصلاح پسند اور دائیں طرف جھکاؤ رکھنے والی جاپان انوویشن پارٹی (جے آئی پی) کے ساتھ اتحاد پر مجبور ہوئیں اور دستاویز پر دستخط ہوئے۔ جے آئی پی خوراک پر ٹیکس کی شرح کو صفر تک لانے، کارپوریٹ اور تنظیمی عطیات کو ختم اور ارکان پارلیمان کی تعداد کو کم کرنے کی حامی ہے۔ سانائے تاکائیچی نے پیر کوجاپان کی معیشت کو مضبوط بنانے اور جاپان کو ایک ایسے ملک کے طور پر نئی شکل دینے کا عہد کیا جو آنے والی نسلوں کے لیے ذمے دار ہو سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سانائے تاکائیچی کٹر قدامت پسند ہیں اور ان کا وزیر اعظم بننا حقوق نسواں کی فتح کا اشارہ نہیں ہے۔ اس کے برعکس سانائے تاکائیچی نے خود کو دفاعی اور اقتصادی سلامتی پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک سخت گیر کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کی 2025 ء گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ میں جاپان 148 میں سے 118 ویں نمبر پر ہے۔ ایوان زیریں کے تقریباً 15 فیصد ارکان پارلیمان خواتین ہیں اور کارپوریٹ بورڈ رومز میں زیادہ تر مرد ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔