اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، دوملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، دوملزمان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بعد پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے شکایت درج کرائی۔ خاتون کی شکایت پر مارگلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ کو میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے دونوں ملزمان سے بھی تفتیش شروع کردی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی عرب میں اعضا عطیہ کرنے والے 200شہریوں کو خصوصی اعزازات دینے کا اعلان سعودی عرب میں اعضا عطیہ کرنے والے 200شہریوں کو خصوصی اعزازات دینے کا اعلان وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے ، شرجیل میمن محسن نقوی سے مفتی منیب کی ملاقات، علما کے جائز مطالبات حل کرنے پر اتفاق وزیراعظم انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام، مصر کا پاکستان کو ادویات کا عطیہ کسی ایک تنظیم کے خلاف نہیں، جو مسلح ہوگا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ قومی وصوبائی اسمبلیوں میں ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن کا فوج اور رینجرز کی مدد طلب کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
لاہور، 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا کریانہ اسٹور کا مالک گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) چوہنگ کے علاقے میں 14سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعے میں ملوث کریانہ اسٹور کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔گھر والوں نے دبائو میں آکر ابتدا میں واقعے کو زیادتی کی کوشش قرار دیا لیکن حنا پرویز بٹ کی متاثرہ بچی سے ذاتی ملاقات کے دوران حقیقت سامنے آگئی۔(جاری ہے)
متاثرہ بچی نے بتایا کہ اس کے ساتھ دکاندار نے زیادتی کی۔حنا پرویز بٹ نے پولیس کو ایف آئی آر میں دفعہ 376شامل کرنے جبکہ ایس پی چوہنگ اور انویسٹی گیشن افسر کو مکمل تفتیش اور ڈی این اے ٹیسٹ کی ہدایت کر دی۔حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی ناقابلِ معافی جرم ہے، ایسے درندہ صفت افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا مشن ہے۔