جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ اسپارکو کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
کراچی:
اسپیس اینڈ اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5:25 بجے پاکستان کے معیاری وقت پر طلوع ہوگا۔
23اکتوبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان متوقع وقفہ 56 منٹ ہوگا۔
فلکیاتی پارامیٹرز کی بنیاد پر، 23 اکتوبر 2025 کی شام کو نیا چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں (بشرطیکہ موسم صاف ہو)۔ لہٰذا، زیادہ امکان یہی ہے کہ جمادی الاول کا پہلا دن 24 اکتوبر 2025 کو ہوگا۔
اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جو اس معاملے کی واحد مجاز اتھارٹی ہے۔ یہ اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر گواہیوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی آئی اے اور اتحاد ایئرویز کاکوڈ شیئر معاہدہ، اطلاق 31 اکتوبر کو ہوگا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں میں غیر معمولی توسیع، پی آئی اے اور اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدہ، کارگو اور فریکوئنٹ فلائر سہولیات بھی شامل ہیں۔ معاہدہ کا باقاعدہ اطلاق 31 اکتوبر کو ہوگا۔ یہ معاہدہ پی آئی اے کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ مسافر پروازوں کے علاوہ کارگو سروسز پر بھی معاہدہ کا اطلاق ہو گا۔ پی آئی اے مسافروں کو فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولت بھی کوڈ شیئر نیٹ ورک میں دستیاب ہوگی یہ شراکت داری ان روٹس پر قابل عمل ہو گی جہاں پر پی آئی اے کی پروازیں براہ راست نہیں جاتیں۔