—فائل فوٹو

پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کا کہنا ہے کہ جمادی الاوّل 1447 ہجری کا نیا چاند آج (21 اکتوبر) شام 5 بج کر 25 منٹ پر طلوع ہو گا۔

سپارکو کے مطابق 23 اکتوبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے 54 منٹ ہو گی، ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ 56 منٹ متوقع ہے۔

فلکیاتی اندازوں کے مطابق 23 اکتوبر کی شام چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، موسم صاف ہونے کی صورت میں چاند با آسانی دکھائی دے سکتا ہے، امکان ہے کہ جمادی الاوّل کی پہلی تاریخ 24 اکتوبر 2025ء کو ہو گی۔

اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، کمیٹی ملک بھر سے موصول شہادتوں کی بنیاد پر اعلان کرے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے، این اے 96، این اے 104، این اے 143، پی پی 98 اور پی پی 203 میں پولنگ ہوگی۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 24 اکتوبر ہے، اپیلٹ ٹریبونل اپیلوں کے فیصلے 31 اکتوبر تک کرے گا۔ترجمان کے مطابق امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی، امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر ہے، انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ 4 نومبر طے ہے۔ترجمان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت شیڈول جاری کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • جمادی الاول کے چاند کی پیدائش ہو گئی
  • جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ اسپارکو نے فلکیاتی پیشگوئی جاری کر دی
  • جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ اسپارکو کا اعلان
  • رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ کی پیشن گوئی کر دی گئی
  • جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؛ سپارکو نے پیشگوئی کردی
  • فرانس کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق وزیر اعظم کو قید
  • جاپان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیراعظم منتخب
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی
  • سپارکو کا 2028ء  تک چاند پر پاکستانی روبوٹ ’روور‘بھیجنے کا اعلان