رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ کی پیشن گوئی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ کی پیشن گوئی کر دی گئی ، ماہ مبارک کی آمد چند ہفتوں کی دوری پر، ماہ جمادی الاول کے چاند کی رویت سے متعلق بھی پیشن گوئی سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد میں اب 3 ماہ سے کچھ زائد وقت باقی بچا ہے۔ امارات فلکیاتی انجمن نے نئے ہجری سال 1477 میں پہلا روزہ جمعرات 19 فروری 2026 کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
اماراتی فلکیاتی انجمن کے صدر ابراہیم جروان کے مطابق رمضان 1447 کا چاند منگل 17 فروری کو شام 4 بج کر ایک منٹ پر (امارات کے وقت کے مطابق) پیدا ہوگا، جو سعودی عرب کے وقت کے مطابق 3 بجکر 1 منٹ بنتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سورج غروب ہونے کے تقریباً ایک منٹ بعد ہی چاند غائب ہو جائے گا، اس طرح غروبِ آفتاب کے وقت اس کی عمر صرف 2 گھنٹے 12 منٹ ہوگی، لہٰذا اس شام ہلال نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔(جاری ہے)
فلکیاتی ماہر نے اسی بنیاد پر جمعرات 19 فروری کو یکم رمضان المبارک ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اماراتی فلکیاتی انجمن کے صدر ابراہیم جروان نے رواں برس رمضان المبارک میں 29 روزے ہونے اور عیدالفطر جمعہ 20 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ دوسری جانب ماہ جمادی الاول کے چاند کی رویت سے متعلق بھی پیشن گوئی سامنے آگئی۔ سپارکونے اعلان کیا ہے کہ 23 اکتوبر 2025 کی شام کو نیا چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں ۔ سپیس اینڈ اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5:25 بجے پاکستان کے معیاری وقت پر طلوع ہوگا۔23 اکتوبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان متوقع وقفہ 56 منٹ ہوگا۔فلکیاتی پیرامیٹرز کی بنیاد پر، 23 اکتوبر 2025 کی شام کو نیا چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں (بشرطیکہ موسم صاف ہو)۔ لہٰذا، زیادہ امکان یہی ہے کہ جمادی الاول کا پہلا دن 24 اکتوبر 2025 ہوگا۔اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جو اس معاملے کی واحد مجاز اتھارٹی ہے۔ یہ اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر گواہیوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رمضان المبارک جمادی الاول پیشن گوئی اکتوبر 2025 کے مطابق کے وقت
پڑھیں:
پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، پولنگ 23 نومبر کو ہوگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق فیصل آباد اور ساہیوال کے 5 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے، این اے 96، این اے 104، این اے 143، پی پی 98 اور پی پی 203 میں پولنگ ہوگی۔
ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 24 اکتوبر ہے، اپیلٹ ٹریبونل اپیلوں کے فیصلے 31 اکتوبر تک کرے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی، امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر ہے، انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ 4 نومبر طے ہے۔
الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت شیڈول جاری کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔