سپہ سالار پر فضول گوئی عمران خان کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے فاتح سپہ سالار پر فضول گوئی دراصل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند چہرے ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ دشمن ایجنڈے کی ہر سازش ریاست ناکام بنائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ عمران خان کے ملک دشمن ایجنڈے کو پاک فوج کے ترجمان نے بے نقاب کر دیا ہے۔
ان کے مطابق پاکستان مخالف بیانیے پر چلنے والا شخص اقتدار میں آنے کے لیے طالبان اور بھارت کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔ ریاستی اداروں پر حملے، شہدا کی توہین اور افواج کے خلاف بیانیہ سب دشمن کے منصوبے کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان نے عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خوف وفاق اور پنجاب کے وزرا کی بار بار پریس کانفرنسز سے واضح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری کا بیان جھوٹ، پروپیگنڈا اور سیاسی زہر کے سوا کچھ نہیں، اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کسی غیر ملکی حمایت کی ضرورت نہیں۔
شفیع جان نے کہاکہ اقتدار کے نشے میں عظمیٰ بخاری شاید ڈان لیکس جیسے سنگین غداری کے کردار بھول چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے چارج شیٹ کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ذہنی مریض سپہ سالار عظمیٰ بخاری عمران خان فوجی ترجمان فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیر اطلاعات پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سپہ سالار فوجی ترجمان فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیر اطلاعات پنجاب وی نیوز
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا
اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اس ذہنی مریض نے دو دن پہلے ٹویٹ کیا، اس ذہنی مریض کے ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا، یہ ذہنی مریض پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، ان کی پارٹی سے پوچھیں تو کہتے ہیں ہمیں نہیں پتا عمران خان کے ٹویٹ کہاں سے ہوتے ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ یہ ذہنی مریض کہتا ہے فوج کی اس قیادت کو ٹارگٹ کریں جس نے معرکہ حق میں پاکستان کو فتح دلائی، اصل بیانیہ یہی ذہنی مریض دیتا ہے اور یہ صرف پاک فوج کے خلاف بیانیہ بناتا ہے، ذہنی مریض کی منطق کے مطابق بھارت چھ اور سات مئی کو پاکستان کو فتح کرچکا تھا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بیمار ذہنوں کے بارے میں قوم واضح طور پر جان چکی ہے، منفی بیانیہ ختم کرنے کی ضرورت ہے، یہ شخص بار بار شیخ مجیب الرحمان کی بات کرتا ہے، آپ کی سیاسی شعبدے بازی کا وقت ختم ہوگیا۔
فوج نے اپنی تاریخ میں کسی شخص کے بارے میں ایسی بات نہیں کی
ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پاک فوج نے کسی شخص کے بارے میں ایسی بات نہیں کی کیوں کہ ماضی میں کسی سیاست دان نے ایسا کام نہیں کیا، ان کی سیاست صرف پاک فوج کے گرد گھومتی ہے یہ سمجھتے ہیں کہ عوام کو بے وقوف بنایا جاسکتا ہے مگر ایسا نہیں ہے، اب وقت ہے کہ ہمیں بتانا پڑے گا کہ یہ بیانیہ کون چلارہا ہے۔