سعودی عرب میں اعضا عطیہ کرنے والے 200شہریوں کو خصوصی اعزازات دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز

ریاض (سب نیوز)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعضا عطیہ کرنے والے 200سعودی شہریوں کو (تیسرے درجے کا ) کنگ عبدالعزیز میڈل عطا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق یہ اعلان انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہنے اور دیگر شہریوں کو بھی اعضا کے عطیات دینے کی ترغیب دینے کے لیے کیا جاتا ہے۔سعودی حکام کے مطابق، یہ ایوارڈ ان شہریوں کے لیے ہے جنہوں نے اعضا عطیہ کر کے انسانی خدمت کی اعلی مثال قائم کی ہے۔ عطیہ کردہ اعضا میں گردے، جگر، اور دیگر اعضا شامل ہوتے ہیں، جو مختلف مریضوں کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔سعودی عرب میں 2024 کے دوران اعضا عطیہ کرنے کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا اور یہ شرح اب بڑھ کر 4.

9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں اس وقت اعضا کی پیوندکاری کے 31 مراکز قائم ہیں جن میں سے 55 فیصد گردوں کی پیوندکاری کے مراکز پر مشتمل ہیں۔ اس کے علاوہ جگر، دل، لبلبہ، پھیپھڑوں اور آنتوں کی پیوندکاری کے لیے بھی خصوصی مراکز قائم ہیں۔واضح رہے کہ تمغ شاہ عبدالعزیز، جو اپنی اخلاقی اور قومی قدر کے لیے جانا جاتا ہے، پانچ درجات پر مشتمل ہوتا ہے جن میں عمدہ ، اول، دوم، سوم اور چہارم۔ یہ تمغہ ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ریاست یا اس کے کسی ادارے کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے ، شرجیل میمن وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے ، شرجیل میمن محسن نقوی سے مفتی منیب کی ملاقات، علما کے جائز مطالبات حل کرنے پر اتفاق وزیراعظم انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام، مصر کا پاکستان کو ادویات کا عطیہ کسی ایک تنظیم کے خلاف نہیں، جو مسلح ہوگا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ قومی وصوبائی اسمبلیوں میں ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن کا فوج اور رینجرز کی مدد طلب کرنے کا فیصلہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، ٹیرف میں 7روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کے لیے

پڑھیں:

حکومت کا 200 نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دینے کا اعلان

وزیرِاعظم کے نوجوان پروگرام (PMYP) کے تحت ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ آف ٹرینرز منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے، جس میں ابتدائی مرحلے میں 200 نوجوان ٹرینرز کو مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالیٹکس کی آن لائن تربیت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں میں تربیت کے لیے خصوصی پروگرام کا آغاز

پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ اقدام وزیرِاعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی صورت ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو عالمی معیار کی ٹیکنالوجی مہارتیں فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: لاکھوں ملازمتیں مصنوعی ذہانت کے نشانے پر، کون بچ پائے گا؟

یہ منصوبہ NAVTTC، Uni Services International اور ITMC China کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت شرکاء کو پاکستان اور چین کے اداروں سے مشترکہ اسناد دی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رانا مشہود احمد مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مہارت وزیرِاعظم کے نوجوان پروگرام

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، دوملزمان گرفتار
  • سعودی عرب میں اعضا عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو شاہی اعزاز دینے کا اعلان
  • سعودی فرمانروا کی جانب سے 200 شہریوں کو اعضا عطیہ پر خصوصی اعزازات دینے کی منظوری
  • حکومت کا 200 نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دینے کا اعلان
  • عمران خان سے نہ ملنے دینے پر سہیل آفریدی کا عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  •  ’’ قوم کے شہیدو  تمہیں سلام‘‘آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ریلیز   
  • دل دہلا دینے والے واقعات کی ایک جھلک
  • راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز کے دوران جڑواں شہروں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری
  • مفت تعلیم ، سکالرشپ دینے کا اعلان ، اہل کون سے نوجوان ہوں گے؟