جاپان کی حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی رہنما سانائے تاکائی چی نے قیادت کا انتخاب جیت کر جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ وہ آج شہنشاہ نرُوہیتو سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالیں گی۔

64 سالہ تاکائی چی کا تعلق صوبہ نارا سے ہے۔ وہ سابق وزیراعظم شنزو آبے کی قریبی ساتھی اور ان کی پالیسی ’آبے نومکس‘ کی حامی ہیں۔

مزید پڑھیں: جاپان میں پارلیمنٹ کے انتخابات، سانائے تاکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم منتخب

تاکائی چی کو جاپان کی ’آئرن لیڈی‘ کہا جاتا ہے۔ وہ ہم جنس شادی کی مخالفت، سخت امیگریشن پالیسی، اور مردوں کو شاہی جانشینی میں ترجیح دینے کی حامی ہیں۔ وہ چین کے حوالے سے سخت مؤقف رکھتی ہیں اور دفاعی طاقت بڑھانے پر زور دیتی ہیں۔

ان کی کامیابی سے جاپان میں قدامت پسند پالیسیوں کا تسلسل متوقع ہے، تاہم ماہرین کے مطابق انہیں معاشی بحران، چین و شمالی کوریا کے خطرات، اور پارٹی کی اندرونی کشمکش جیسے چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: جاپانی سفیر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اگر وہ اپنے سخت گیر مؤقف میں نرمی نہ لائیں تو انہیں جلد ہی عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’آئرن لیڈی‘ پہلی خاتون وزیراعظم جاپان سانائے تاکائی چی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئرن لیڈی پہلی خاتون وزیراعظم جاپان سانائے تاکائی چی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی پہلی خاتون تاکائی چی جاپان کی

پڑھیں:

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی، جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ بھی مقرر کردیاگیا۔ جنر ل عامر رضا اس سے پہلے چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی  
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار