ٹی وی اینکر، گاڑیوں کی شوقین سانائے تکائچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو:۔ جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی سانائے تکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سانائے تکائچی سابق ٹی وی اینکر ہیں اور ماضی میں میوزک بینڈ میں ڈرمز بھی بجاتی رہیں، انہوں نے 1993ءمیں جاپانی سیاست میں قدم رکھا اور بطور آزاد امیدوار ایوان زیریں کی نشست پر کامیابی حاصل کی،وہ اس جماعت کی پہلی خاتون سربراہ منتخب ہوئی ہیں جو اسکینڈلز کی زد میں ہے اور اس وقت ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے کی تگ دو میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق سانائے تکائچی 1961ءمیں نارا پریفیکچر میں پیدا ہوئیں، ان کے والد ایک آفس ورکر اور والدہ پولیس افسر تھیں جبکہ ان کی زندگی میں سیاست کہیں دور دور تک نہیں تھی۔ سانائے تکائچی سکوبا ڈاﺅر اور کاروں کی بھی شوقین رہیں، ان کی پسندیدہ ٹویوٹا سپرا اب نارا میوزیم میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہے۔
سیاست میں آنے سے پہلے سانائے تکائچی نے مختصر عرصے کے لیے ٹی وی میزبان کے طور پر بھی کام کیا۔ انہوں نے 1992ءمیں اپنے پہلے پارلیمانی الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا مگر کامیاب نہ ہو سکیں تاہم وہ پرعزم رہیں اور ایک سال بعد آزادانہ حیثیت میں رکن اسمبلی منتخب ہو کر انہوں نے 1996ءمیں ایل ڈی پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد سے وہ 10 بار رکن اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انتخابی سیاست میں انہیں صرف ایک بار شکست ہوئی اور انہوں نے پارٹی کی متحرک قدامت پسند آوازوں میں سے ایک کے طور پر شہرت حاصل کی۔سانائے تکائچی اس سے پہلے اعلی حکومتی عہدوں پر بھی فائز رہ چکی ہیں جن میں وزیر برائے اقتصادی تحفظ، تجارت و صنعت، داخلہ اور مواصلات شامل ہیں۔
سانائے تکائچی نے 2021 میں پہلی بار ایل پی ڈی کی قیادت کی دوڑ میں حصہ لیا لیکن وہ سابق وزیراعظم فومیو کشیدا سے جیت نہ سکیں، انہوں نے اپنی حالیہ مہم میں اسکول کے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد آئرن لیڈی بننا ہے۔وہ متنازع یاسوکونی شرائن پر باقاعدگی سے جاتی ہیں، یہ جگہ جاپان کی جنگ میں مرنے والوں بشمول سزا یافتہ جنگی مجرموں کے اعزاز میں تعمیر کی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سانائے تکائچی انہوں نے
پڑھیں:
اب آرمی چیف کی ریٹارمنٹ کی عمر نہیں ہے: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سی ڈی ایف کی اہم تعیناتی کیلئے ترامیم کی گئیں، اب آرمی چیف کی ریٹارمنٹ کی عمر نہیں ہے، سی ڈی ایف کی مدت پانچ سال ہے، پانچ سال بعد بھی دوبارہ تعیناتی ہوسکتی ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ 29نومبر کو گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت نہیں تھی، گزٹ نوٹیفکیشن تو پہلے سے ہوا تھا، بار کونسل کے نمائندے کو بار منتخب کرتی ہے، بار کونسل کا نمائندہ حکومت کا نمائندہ نہیں ہوتا، بار کونسل کے نمائندے الیکٹ ہو کر آتےہیں۔
بھارت: محبت کی شادی کرنیوالی نئی نویلی دلہن سسرال میں مردہ پائی گئی
سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ 26ا ور 27ویں ترامیم کی منظوری کیلئے ہتھکنڈے استعمال ہوئے، غیر منتخب حکومت نے ایسی ترامیم منظور کیں، انہوں نے اعلیٰ عدلیہ کو بھی سرکاری ادارہ بنا دیا ہے، جب یہ ترمیم ہوئی یہ سب طے تھا۔
مزید :