کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں پر  وفاق  اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان حکومت کود پڑی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ کے پی حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لےرہی تو ہمیں دےدیں۔ 

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سامان درکار ہے۔ 

واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں آئی جی کے پی کے حوالے کی تھیں مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کی ہے۔

تحریک انصاف کے 3 اراکین کے دستخطوں کے بغیر ہی محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع کرادی گئی

وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا ہےکہ وفاق نے خیبرپختونخوا کو ناقص گاڑیاں دی ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بلٹ پروف گاڑیاں

پڑھیں:

سہیل آفریدی کی  بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  سہیل آفریدی نے وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے آئی جی خیبر پختونخوا کے حوالے کی گئی  بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ کو صوبائی حکومت کےگڈگورننس روڈ میپ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے پولیس کو جو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی ہیں، وہ ناقص اور پرانی ہیں، یہ خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک ہے، ان گاڑیوں کو واپس کیا جائے۔

ترکی کا امریکی میزائلوں کا متبادل، فضا سے فضا میں مار کرنے والے "گوک توغ" میزائلوں کے کامیاب تجربات

انہوں نے کہا  سابق وزرائے اعلیٰ سے لی گئی سکیورٹی واپس کی جائے تاکہ ان کا تحفظ یقینی ہو، امن و امان ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، پولیس کو فنڈز کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا، پولیس کو جدید آلات اور اسلحے سے لیس کیا جائےگا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کے پی سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان
  • سرفراز بگٹی درخواست ، محسن نقوی کا بُلٹ پروف گاڑیاں فوری بلوچستان بھجوانے کا اعلان
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا کے پی سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان
  • بلٹ پروف گاڑیاں: خیبرپختونخوا نے واپس کیں بلوچستان نے مانگ لیں دہشتگردی کے محاذ پر سیاسی گرما گرمی
  •  اگر خیبر پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لے رہی تو ہمیں دی جائیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر، کے پی کی بلٹ پروف گاڑیاں ہمیں دی جائیں: بگٹی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت سے ملی بلٹ پروف گاڑیاں ٹھکرادیں
  • سہیل آفریدی کی  بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت
  • بلٹ پروف گاڑیاں ناقص، خیبرپختونخوا پولیس کی توہین ہے: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی